• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

ہندوستان : ایک ہزار علماء کا داعش مخالف فتویٰ

شائع September 9, 2015
داعش کے اقدامات کو ہندوستانی علماء نے غیر اسلامی قرار دے دیا — فائل فوٹو/ رائٹرز
داعش کے اقدامات کو ہندوستانی علماء نے غیر اسلامی قرار دے دیا — فائل فوٹو/ رائٹرز
ہندوستان کے 1000علماء نے داعش کے خلاف متفقہ فتویٰ جاری کیا  — فائل فوٹو/ اے ایف پی
ہندوستان کے 1000علماء نے داعش کے خلاف متفقہ فتویٰ جاری کیا — فائل فوٹو/ اے ایف پی

نیو دہلی: ہندوستان میں 1000 سے زائد مسلم علماء نے داعش کے اقدامات کی مزمت کرتے ہوئے اسے غیر اسلامی قرار دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مساجد، مذہبی تعلیمی اداروں اور دیگر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں مذہبی رہنماؤں نے فتوے پر مشترکہ طور پر دستخط کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ داعش کے اقدامات اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔

مذکورہ فتویٰ ممبئی سے تعلق رکھنے والے عالم محمد منظر حسین اشرفی مصباحی نے دیا، جس کی توثیق ہندوستان کے دیگر علماء نے بھی کردی ہے۔

خیال رہے کہ ہندوستان میں رہنے والے 17 کروڑ 20 لاکھ سے زائد مسلمان زیادہ تر اعتدال پسند ہیں اور داعش اور القاعدہ کے شدت پسندی نظریات کی مخالفت کرتے ہیں۔

دوسری جانب ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق داعش کے خلاف فتوے پر ہندوستان کے 1050 مذہی اسکالرز اور علماء نے دستخط کیے ہیں اور یہ پہلی بار ہے کے داعش کے خلاف اس بڑی تعداد میں مذہبی رہنماؤں کی جانب سے فتویٰ جاری کیا گیا ہے۔

فتوی پر دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری، درگاہ اجمیر شریف اور نظام الدین اولیاء کے گدی نشینوں، ممبئی رضا اکیڈمی، ممبئی جمیعت علماء اور علماء کونسل کے تحت چلنے والے مدارس کے سربراہان نے دستخط کئے ہیں۔

فتوی میں کہا گیا ہے کہ ’اسلام تشدد کی مخالفت کرتا ہے جبکہ داعش اس کے حامی ہیں۔‘

ممبئی اسلامک ڈیفنس سائبر سیل کے صدر عبدالرحمٰن انجاریہ نے یہ فتوی جمع کئے.

ان کا کہنا تھا کہ ’داعش کے اقدامات غیر اسلامی اور غیر انسانی ہیں۔‘

یہ فتوے 15 مختلف جلدوں میں موجود ہیں اور ان کی کاپیاں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سمیت دیگر کو بھی ارسال کی گئیں ہیں تاکہ ان کو بتایا جاسکے ہندوستان کے مسلم داعش کے حوالے سے کیا سوچ رکھتے ہیں۔

فتوے میں عالمی برادی سے تنظیم کے خلاف کارروائیوں کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Saajid Kamal Sep 10, 2015 01:59am
ہندوستان کے ایک ہزار علماء کا داعش کے مخالف فتویٰ اگرچہ دیر سے جارہی ہوا مگر درست ہے کیونکہ اسلام دہشت گردی کو اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دیتے ہوئے یہ واضح ہے کہ ’’داعش‘‘ کے جنگی جرائم کا اسلام اور اہل اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ جس نوعیت کے ہتھکنڈے داعشی استعمال کر رہے ہیں وہ کسی مسلمان کے شایان شان نہیں ہو سکتے۔ تکفیری نظریات کو عام کرتی اور بے گناہ انسانوں کا خون بہاتی ہے۔ ایک مسلمان کے خلاف اعلان جنگ بدعتی خوارج کے نظریات ہو سکتے ہیں لیکن ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام میں اپنے مسلمان بھائی کےخلاف تلوار اٹھانے کی اجازت نہیں۔
Gharib Sep 10, 2015 04:19am
Daish ki khilaaf jitni bhee fatawein ho, phir bhee kam hai. Hindustan ka to kya, saare dunya ki uluma ko daish ki khilaaf fatwa dena hoga ta ke baqi dunya ko yeh pata chale ke Daish ka Islam se ko lena dena nahin hai aur jo Daish Islam ki naam main kar raha hai, woh sirf Islam main nahin balke insaaniyat ki khilaaf bhee hai.

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024