• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’نمبر ون اداکارہ ہوں‘

شائع September 9, 2015
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

بولی وڈ کوئین اداکارہ کنگنا رناوٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز بی گریڈ فلموں سے کیا اور آج وہ بولی وڈ کی نمبر ون اداکارہ کے طور پر نظر آتی ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق کنگنا رناوٹ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ یہ ان کی کامیابی کی شروعات ہے اور وہ اس سے بہت آگے جائیں گی۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ وہ نمبر ون اس لیے ہیں کہ ان کی ساتھی اداکارائیں آگے نہیں بڑھ پارہی۔

کسی اداکارہ کا نام لیے بغیر کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ میری مد مقابل اداکارائیں بڑے ناموں کے اداکاروں کے ساتھ فلم کرکے سامنے آئیں ایک ہی رات میں سپر اسٹار بن گئیں اور آج بھی اس ہی مقام پر موجود ہیں۔

کنگنا کی اپنے کریئر کے آغاز میں خواہش تھی کہ وہ بولی وڈ کے بڑے اداکاروں کے ہمراہ اداکاری کریں البتہ اب وہ خود کو اس قابل سمجھتی ہیں کہ انہیں کسی بڑے اداکار کی ضرورت نہیں۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ اپنے ناکامی کے دور میں وہ خواہش کرتی تھیں کہ شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کے ہمراہ اداکاری کریں اور کامیاب ہوجائیں البتہ ایسا نہیں ہوسکا اور پھر انہیں ’کوئین‘ میں اداکاری کی آفر آئی جس سے ان کی کامیابی کا سلسلہ شروع ہوا۔

کنگنا رناوٹ دو بار نیشنل ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں جس کے ساتھ ساتھ وہ بولی وڈ میں آنے والی متعدد فلموں میں کام کررہی ہیں جن میں ’کٹی بٹی‘، ’رنگون‘، ’رانی لکشمی بائی‘ اور ’سمرن‘ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024