• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اردو کو بطور سرکاری زبان نافذ کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اردو کو سرکاری زبان کے طور پر فوری رائج کرنے کا حکم دے دیا ہے—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اردو کو سرکاری زبان کے طور پر فوری رائج کرنے کا حکم دے دیا ہے—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اردو کو سرکاری زبان کے طور پر فوری نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے.

سپریم کورٹ میں اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق درخواست کوکب اقبال ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی.

چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی فل بینچ نے اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا.

عدالت عظمیٰ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو آرٹیکل 251 فوری طور پر نافذ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آئین کا اطلاق ہم سب پر فرض ہے.

چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فیصلہ بھی اردو میں پڑھ کر سنایا.

واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں وفاقی کابینہ نے پاکستان کی قومی زبان اردو کو سرکاری زبان بنانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ان احکامات پر عمل درآمد ایک سال کے بعد گزشتہ دنوں کابینہ ڈویژن کی طرف سے مختلف محکموں کو حکم نامے جاری کرتے ہوئے شروع کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس جولائی میں جاری کیے گئے حکم نامے میں تمام محکموں اور افسر شاہی کو کہا گیا کہ وہ سرکاری احکامات و مراسلے اردو میں جاری کریں اور پہلے سے موجود دستاویزات کو بھی اردو میں ترجمہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:سرکاری خط و کتابت اردو میں شروع

اس کے علاوہ اس اقدام کے ذریعے صدر، وزیراعظم اور وزراء کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ اندرون ملک و بیرون اپنے خطابات اردو میں ہی کریں۔

سرکاری حکام کے مطابق یہ 1973 ء کے آئین کی شق نمبر 251 پر مکمل عمل درآمد کی جانب ایک اہم قدم ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پندرہ سالوں میں انگریزی زبان کی سرکاری حیثیت کو اردو میں منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اردو کو مکمل طور پر پاکستان کی سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہو۔

یہ بھی پڑھیں:'صدر اور وزیراعظم بیرون ملک بھی اردو میں تقریر کریں گے'

دوسری جانب، محکمے حکومتی آرڈر پر عمل درآمد کے حوالےسے شش وپنج میں مبتلا ہیں کیونکہ وہ مستقبل میں اردو کو سرکاری زبان بنانے میں مسائل دیکھ رہے ہیں۔

تبصرے (10) بند ہیں

سجاد خالد Sep 08, 2015 02:22pm
پاکستان کی اکثریت کے لئے یہ نیک شگون ہے۔ لوگ ایک سرکاری نوٹس کو پڑھوانے کے لئے خوار ہوتے ہیں اور ایک درخواست لکھنے میں بھی مجبوری محسوس کرتے ہیں۔ البتہ وہ اشرافیہ اس سے کچھ دیر کے لئے تنگ ہو گی جو پچاس برس پہلے اُردو بول کر خود کو عوام سے ممتاز کرتی تھی اور پچھلے پچاس سال میں انگریزی کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی تھی
salmoon Sep 08, 2015 02:47pm
geo Chief Justice kya bat hai
Ismat Shahahjahan Sep 08, 2015 03:20pm
urdu is as colonizing as english is... Pakistan is a multi-national state. all the 5 national languages (pashtu, sindhi, punjabi, balochi and seraiki) should also be accepted as national languages. Bengalis demanded status of national language for Bengali, but the federation did not agree with them. This federation will not survive if it doe not accept the fact that pakistan is a multi-national state, and equal rights of federating units must be accepted.
khan Sep 08, 2015 07:37pm
اللہ کا شکر ہے، اگر اردو کو اس کا مقام ملا تو انشائ اللہ دیگر تمام قومی (علاقائی) زبانوں کو بھی اس کا مقام ملے گا۔
MUHAMMAD AYUB KHAN Sep 08, 2015 08:08pm
let us see together
MUHAMMAD AYUB KHAN Sep 08, 2015 08:11pm
@Ismat Shahahjahan -- we have 70 languages spoken all over Pakistan- we want 70 languages implementtion programme-a program meant for 5 languages would be undesired.
MUHAMMAD AYUB KHAN Sep 08, 2015 08:12pm
@khan what is meant by "mqam" please elaborate it.
یمین الاسلام زبیری Sep 08, 2015 08:15pm
ایک خوش آءیند بات ہے۔ اب اک قدم آگے بڑھنا چہیے اور مقامی زبانوں کو مقامی دفاتر میں راءج کرنا چاہیے۔ اس سے مقامی لوگوں کو ترقی کرنے میں مدد ملے گی اور وہ ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کرسکیں گے۔
Abdul Hameed Sep 09, 2015 08:14am
Koi masail nahi heen sawaey zati mufadad k . Urdu ki wajah sey awam ko apney haqooq ka pata chal jaey ga aur un ko loota na jaia ja sakey ga . Yehi sab sey barri dewar hey urdu k ley .
Mujeeb Gill Sep 09, 2015 02:10pm
قائداعظم رحمتہ اللہ علیہ نے اردو کو بطور قومی زبان پسند فرمایا لہٰذا سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل داد ہے۔ یہ آرڈر دینے والے چیف جسٹس کو لمبی عمر عطا فرمایے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024