• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایکنک اجلاس: اربوں روپوں کے منصوبوں کی منظوری

شائع September 5, 2015

اسلام آباد : قو می اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی (ایکنک) نے مربوط ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم (آئی ٹی ٹی ایم ایس) منصوبے کی منظوری دے دی۔

ایکنک کا اجلاس جمعہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔

ٹرانزٹ ٹریڈ منیجمنٹ سسٹم کے منصوبے پر کام ریونیو ڈویژن کرے گا جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک 25کروڑ ڈالر فراہم کریگا ۔

اس منصوبے کی مجموعی لاگت 31.6 ارب روپے ہیں، جبکہ اس کے تحت طور خم، چمن اور واہگہ کے بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر جدید سہولیات فراہم کی جائیگی۔

ایگزیکٹو کمیٹی نے وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق افغان طلبہ کیلئے تین ہزار اسکالرشپ فراہمی کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی جس پر چار ارب بیس کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اس منصوبے کے لیے ڈھائی ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔

ایکنک نے 12.3ارب روپے مالیت کے گلگت بلتستان ا کنامک ٹرانسفارمیشن اقدامات منصوبے کی بھی منظوری دی جس میں 89.98 ملین ڈالرز کا قرضہ نرم شرائط پر انٹرنیشنل فنڈ فار ایگری کلچرل ڈویلپمنٹ کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔

اس منصوبے کا مقصد خطے میں زراعت، زمینی اصلاحات اور فارم سے مارکیٹ تک شاہراﺅں کے نظام کے ذریعے بہتری لانا ہے۔

ایکنک نے 13ارب 81کروڑ روپے کے پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن منصوبے کی بھی منظوری دی۔

کمیٹی نے وزیراعظم یوتھ ٹرینگ اسکیم2015-2018 کی بھی منظوری دی جس پر 23.5 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

کمیٹی نے پاک ۔ چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے مختلف علاقوں میں زمینوں کی خریداری کی بھی منظوری دی جس پر 6.8 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

اسی طرح کمیٹی نے مکھی فراش لنک کنال منصوبے کی بھی منظوری دی جس کے تحت تھر کول کو پانی کی فراہمی کی جائے گی۔

اسی طرح ایک سو سترہ ارب روپے سے زائد مالیت کے آٹھ مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024