• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'شجاع خانزادہ کے قتل میں ٹی ٹی پی گروپ ملوث'

شائع September 4, 2015

لاہور: پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے قتل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا آفتاب گروپ ملوث ہے.

پنجاب اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیرِ داخلہ پر اُن کے آبائی گاؤں میں خود کش حملہ کرنے والے ملزمان ٹی ٹی پی آفتاب گروپ سے تعلق رکھتے ہیں.

انھوں نے بتایا، "کچھ مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیں گی".

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور ایجنسیاں اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں، "یہ ایک بہت حساس معاملہ ہے اور کالعدم تنظیم نے بھی اس حملے میں کردار ادا کیا ہے، جبکہ حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ کو بھی ٹریس کرلیا گیا ہے".

وزیر قانون نے ایوان کو یقین دلایا کہ اس حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا.

مزید پڑھیں: شجاع خانزادہ کا متبادل تلاش کرنا مشکل

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 16 اگست کو پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ اٹک کے علاقے میں اپنے آبائی گاؤں شادی خان میں اُس وقت جان کی بازی ہار گئے تھے، جب ان کے ڈیرے پر خود کش حملہ کیا گیا.

اس واقعے میں کرنل (ر) شجاع خانزادہ سمیت کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے تھے.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024