• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

دوپہر کو سونا بلڈ پریشر کم کرنے کے لیے فائدہ مند

شائع August 30, 2015
دوپہر کو قیلولہ خون کے دباﺅ کو کم کرتا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
دوپہر کو قیلولہ خون کے دباﺅ کو کم کرتا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

لندن : روزانہ دوپہر کو قیلولہ یا کچھ دیر کی نیند بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے اور دل کے دورے کا خطرہ کم کرتا ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

لندن میں یورپین سوسائٹی آف کارڈیولوجی کانفرنس کے دورنا پیش کی گئی تحقیق کے مطابق روزانہ دوپہر میں ایک گھنٹے یا اس سے زائد وقت تک سونا بلڈ پریشر میں کمی لانے کے لیے ادویات کا استعمال بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یونان کے ماہرین طب کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق دوپہر کو قیلولہ خون کے دباﺅ کو کم کرتا ہے جس کے باعث بلڈپریشر کے لیے درکاری ادویات کی ضرورت بھی زیادہ نہیں رہتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عادت بلڈ پریشر ریڈنگ کو 4 فیصد تک کم کرتا ہے۔

محققین کے مطابق اگرچہ بظاہر یہ کمی کچھ زیادہ نہیں لگتی مگر بلڈ پریشر کی سطح میں معمولی سی بھی کمی ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ 10 فیصد تک کم کردیتی ہے۔

اسی طرح تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قیلولہ کرنے کے عادی افراد کو ہائی بلڈ پریشر کے نتیجے میں خون کی شریانوں اور دل کے کم نقصانات کا سامنا ہوتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ قیلولہ کے ساتھ ساتھ رات کو مناسب نیند بھی طبی لحاظ سے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad saleem Aug 31, 2015 11:07pm
yas

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024