بلوچستان: 400 سے زائد گھوسٹ اساتذہ برطرف

شائع August 30, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے مسلسل غیر حاضر رہنے والے 400 سے زائد سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو برطرف کر دیا۔

صوبائی سیکریٹری تعلیم (سکولز) عبدالصبور کاکڑ نے ہفتہ کو بتایا کہ مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے عملے کی نشان دہی کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی۔

کمیٹی نے ضلع وار تحقیقات کے دوران کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں 400 گھوسٹ اساتذہ کی نشان دہی کی ۔

سب سے زیادہ 112 گھوسٹ اساتذہ ضلع کوئٹہ اور ڈیرہ بگٹی (65) میں پائے گئے۔اس کے علاوہ پشین، قلعہ عبداللہ، پنجگور اور خاران میں بھی ایسے غیر حاضر اساتذہ کی شناخت ہوئی۔ کمیٹی صوبے کے دوسرے اضلاع میں اپنی جانچ پڑتال جاری رکھے گی۔

وزیر اعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک اور ان کے تعلیمی مشیر سردار رضا محمد نے حال ہی میں گھوسٹ سکولوں اور گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب، ذرائع نے بتایا کہ نیب نے مبینہ طور پر گھوسٹ اساتذہ کی بھرتی میں ملوث صوبائی محکمہ تعلیم کے کچھ سینئر افسروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ محکمہ تعلیم کے کچھ سینئر افسر گھوسٹ سکولوں اور گھوسٹ اساتذہ کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mohammad Ayub Khan Aug 30, 2015 10:43am
achaa kiya kiya un logoN ko bhi pakrha jo in ki tankwaaheyN keytey they

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025