• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

'ظہیر اور سوان خطرناک ترین باؤلر تھے'

شائع August 25, 2015
سنگاکارا اپنے آخری ٹیسٹ میچ کے دوران پویلین کی جانب لوٹتے ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی
سنگاکارا اپنے آخری ٹیسٹ میچ کے دوران پویلین کی جانب لوٹتے ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی

عظیم سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا نے ہندوستانی فاسٹ باؤلر ظہیر خان اور سابق انگلش اسپنر گریم سوان کو اپنے کیریئر کا سب سے خطرناک باؤلر قرار دیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچوں کی چاروں اننگ میں اسپنر روی چندرہ ایشون نے انہیں اپنا شکار بنایا لیکن سنگاکارا کا کہنا ہے کہ 15 سالہ کیریئر میں ان کے نزدیک سب سے خطرناک باؤلر ہندوستان کے ظہیر خان اور سابق انگلش اسپنر گریم سوان تھے۔

اس سوال پر انہیں گزشتہ سالوں میں کن باؤلرز نے سب سے زیادہ چیلنج کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں ایشون نے لیکن اس کے علاوہ ظہیر خان اور گریم سوان نے۔

سنگاکارا نے کہا کہ جب بھی میں اس طرح کے باؤلرز کے خلاف کھیلتا تھا تو کبھی کبھار ناکام رہتا تھا لیکن ہمیں اپنے حکمت عملی بہتر بناتے ہوئے اس سے باہر آنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ میں نے وسیم اکرم کا صرف اپنی نوجوانی میں سامنا کیا، انہوں نے مجھے ایک مرتبہ آؤٹ کیا اور ان کا باؤلنگ اسٹائل بہت شاندار تھا، اس طرح کے کرکٹرز کے خلاف کھیلنا بہت بڑا چیلنج تھا۔

واضح رہے کہ سنگاکارا ہندوستان کے خلاف کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے ہیں جہاں ان کی ٹیم کو میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے شاندار کیریئر کے دوران 134 ٹیسٹ میچوں میں 57.4 کی بہترین اوسط سے 12 ہزار 400 رنز اسکور کیے۔

اپنے دور کے عظیم ترین بلے باز تصور کیے جانے والے سری لنکن کھلاڑی کا اکثر آسٹریلین بلے باز ڈان بریڈ مین سے موازنہ کیا جاتا رہا خصوصاً ان کے بچپن کے کوچ اس بات پر مصر رہے لیکن سنگاکرا نے اسے ایک مذاق قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے کوچ یقیناً مذاق کر رہے ہوں گے، میں نے بریڈ مین کی ویڈیو دیکھی ہیں اور وہ سب سے برتر تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024