• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فوجی عدالتوں کی تعداد میں اضافے کی منظوری

شائع August 25, 2015
جنرل راحیل شریف نے ائر ڈیفنس سنٹر کا دورہ کیا ہے... بشکریہ آئی ایس پی آر
جنرل راحیل شریف نے ائر ڈیفنس سنٹر کا دورہ کیا ہے... بشکریہ آئی ایس پی آر

کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے منگل کو دہشتگردی کے زیرالتوا مقدمات کو نمٹانے کے لیے کراچی میں فوجی عدالتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

جنرل راحیل شریف نے یہ فیصلہ اپنے دورہ کراچی کے دوران کیا، اس موقع پر انہیں شہر قائد میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر بریفننگ بھی دی گئی۔

انہوں نے رینجرز، پولیس، انٹیلی جنس اداروں کی کوششوں کے ساتھ ساتھ کراچی کے شہریوں کے تعاون کو سراہا۔

آرمی چیف نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی آپریشن کو جاری رکھا جائے اور دہشتگردی، جرائم پیشہ مافیا گروپ اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑ کر ملک کے صنعتی حب میں امن و خوشحالی کو یقینی بنایا جائے۔

کراچی پولیس کی آپریشنل صلاحیت میں اضافے کے لیے ساڑھے چھ کروڑ مالیت کے آلات اس کے حوالے سے کیے گئے۔

اس سے قبل پاک فوج کے سربراہ نے کراچی میں آرمی ائر ڈیفنس سینٹر کا دورہ کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) مجیر جنرل عاصم باجوہ کے ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ائر ڈیفنس سنٹر ملیر کینٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پہ آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی جبکہ انھوں نے ملیر کینٹ میں فوجی گیریژن میں جوانوں سے بھی خطاب کیا۔

آرمی چیف کو سینٹر کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الحسن شاہ کو آرمی ائر ڈیفنس کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز بھی لگائے۔

خیال رہے کہ آرمی چیف گزشتہ روز کراچی آئے تھے اس خصوصی دورے میں آرمی چیف کور ہیڈ کوارٹر میں شہر کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024