• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پولیس اسٹیشن میں نوعمر لڑکے کا ریپ

شائع August 25, 2015

شیخوپورہ: واربرٹن پولیس نے ایک نوعمر لڑکے کے ساتھ مبینہ ریپ کے الزام میں اپنے ہی ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا.

نوجوان کو موبائل فون چوری کرنے کے الزام میں گذشتہ بدھ کو حراست میں لیا گیا تھا.

مبینہ ملزم نے لڑکے کو لاک اپ سے نکالا اور دوسرے کمرے میں لے جاکر ریپ کا نشانہ بنایا.

نوجوان کی آہ و بکا سن کراسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) یعقوب وِرک اور دیگر افسران موقع پر پہنچے اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 377 اور پولیس آرڈر برائے 2002 کی دفعہ 155-C/4479 کے تحت ملزم کو گرفتار کرلیا.

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ننکانہ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شہزادہ سلطان نے مذکورہ تھانے کا دورہ کیا اور نوعمر لڑکے کو بغیر کسی کیس کے 3 دن تک زیر حراست رکھنے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا.

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کو نوجوان کو حراست میں لینے کے فوری بعد ہی جوڈیشل مجسٹریٹ کےسامنے پیش کرنا چاہیے تھا.

تاہم ڈی پی او کے مطابق مذکورہ نوجوان عادی چور تھا اور اس سے قبل شیخوپورہ کی بھیکی پولیس نے بھی اسے اسی قسم کے کیس میں گرفتار کیا تھا.

تبصرے (2) بند ہیں

Mohammad Ayub Khan Aug 25, 2015 11:32am
barhey logoN ki barhiy bateyN--
Sharminda Aug 25, 2015 02:05pm
Is say andaza hota hai keh hamari police main bharti ka mayar kia hai. Afoos kay pay dar pay waqayat kay bawajood committees say baat agay nahin barh paa rahi. Total failure of government and society.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024