• KHI: Fajr 4:43am Sunrise 6:03am
  • LHR: Fajr 3:59am Sunrise 5:25am
  • ISB: Fajr 3:58am Sunrise 5:28am
  • KHI: Fajr 4:43am Sunrise 6:03am
  • LHR: Fajr 3:59am Sunrise 5:25am
  • ISB: Fajr 3:58am Sunrise 5:28am

افغانستان کا امریکا کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ معطل

شائع June 19, 2013

رائٹرز فوٹو—

کابل: افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے ترجمان ایمل فیضی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ افغان صدر نے امریکا اور افغانستان کے میں مجوزہ سیکورٹی معاہدے کے ہونے والے مزاکرات معطل کر دیے ہیں۔

انہوں نے واشنگٹن پرطالبان کے ساتھ کئے جانے والےمذاکرات کے  حوالے سےملے جلے پیغامات کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے اس فیصلے کی وجہ بتایا۔

ایمل فیضی نے رائیٹرزکو بتایا کہ "قیام امن کے سلسلے میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے  حامد کرزئی نے امریکا کے ساتھ سیکورٹی معاہدے کے لئے کئے جانے والے مزاکرات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا کیونکھ قیام امن کے حوالے سے امریکا کے بیانات اور اقدامات میں تضاد پایا گیا ہے۔

امریکا اورافغانستان کے درمیان باہمی سیکورٹی معاہدہ پر بات چیت کا آغاز اس سال کے شروع میں کیا گیا تھا اور ان مزاکرات کی تکمیل پر آنے والے سالوں میں امریکا کی افغانستان میں موجودگی کے حوالے سے شکل واضح ہو جائے گی۔

عراق میں بھی اسی قسم کے مذاکرت کی ناکامی پر امریکا نے اپنے تمام فوجی ملک سے واپس بلا لئے تھے۔

کابل میں امرکے سفارتخانے نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے ایک اعلان کی تیّاری کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 اپریل 2025
کارٹون : 22 اپریل 2025