• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

فواد اور ماہرہ 'لکس' اشتہار میں ایک ساتھ

شائع August 22, 2015

پاکستانی اداکار ماہرہ خان اور فواد خان کے مقبول ڈرامے 'ہمسفر' کے بعد سے ہی ان کے مداح انہیں ایک ساتھ دوبارہ دیکھنا چاہتے تھے اور اب یہ دونوں اداکار لکس برانڈ کے اشتہار کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔

دونوں اداکار اس اشتہار میں آنے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کو پروموٹ کرتے نظر آئے۔

ماہرہ اور فواد اس اشتہار میں نہایت خوبصورت اور منفرد نظر آرہے تھے۔

قیاس آرائیاں ہیں کہ دونوں اداکار اس سال کے لکس ایوارڈ میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیں گے البتہ دونوں کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اگر یہ افواہ سچ ثابت ہوئی تو یقیناً اس سال کا لکس ایوارڈ نہایت دلچسپ ثابت ہو گا۔

اس اشتہار کے ٹی وی پر نشر ہوتے ہی لوگوں نے ٹوئٹر پر اس کے بارے میں ٹوئٹس بھیجنا شروع کردی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024