• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

پاکستان، روس کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ

شائع August 19, 2015
۔—تصویر بشکریہ وکی میڈیا کامنس
۔—تصویر بشکریہ وکی میڈیا کامنس

راولپنڈی: راولپنڈی میں پاکستان اور روس کے درمیان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

عسکری ذرائع کے مطابق، پاکستان اور روس کے عسکری حکام معاہدے پر دستخط کے موقع پر موجود تھے۔

معاہدے کے تحت پاکستان روس سے چار ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز خریدے گا۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان اور روس کے درمیان ان ہیلی کاپٹرز کی خریداری کیلئے ایک سال سے بات جاری تھی۔

یہ ہیلی کاپٹرز قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں استعمال کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ تقریباً دو ماہ قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ روس کے دوران روس سے ان ہیلی کاپٹرز خریدنے کی ڈیل حتمی مراحل میں پہنچی تھی۔

پاکستان 2009 سے ان ہیلی کاپٹروں کو خریدنے کی کوشش کررہا ہے۔ دونوں ممالک نے گزشتہ نومبر دفاعی تعلقات بڑھانے کے لیے باہمی دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹرز کے علاوہ پاکستان دیگر روسی ہارڈ ویئر میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔

ہتھیاروں کی ڈیل کے علاوہ پاکستان اور روس ایک دوسرے کے ممالک میں اپنی فوجی تربیت کے لیے بھیجنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان اور چین کے درمیان سمندری سیکیورٹی کے لیے گشت کرنے والے بحری جہازوں کی خریداری کا معاہدہ بھی ہوا تھا ۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) اور چین کی چائنہ شپ ٹریڈنگ کمپنی (ای ایس ٹی سی) کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ایجنسی کو 6 جہاز فراہم کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ روس اپنے دیرینہ اتحادی ہندوستان کی مخالفت کے باعث پاکستان سے دفاعی تعاون کے سلسلے میں ہچکچاہٹ کا شکار رہا ہے اور ماضی میں ایک عرصے تک اس کی مخالفت بھی کی جاتی رہی ہے۔

روس کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کی جانب واضح اشارہ ہے جہاں اس سے قبل ایک عرصے تک دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ رہے ہیں لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر قیادت نئی پاکستانی حکومت چین کے ساتھ ساتھ روس سمیت خطے دیگر ممالک سے دوستانہ تعلقات کے فروغ کی خواہاں ہے۔

تبصرے (7) بند ہیں

Israr Muhammad khan Yousafzai Aug 19, 2015 11:20pm
ہیلی کاپٹر کی خریداری سے زیادہ اچھی دوسری خبر ھے کہ پاکستان. اپنے حارجی پالیسی میں تبدیلی لارہا ھے جو بہت بڑی خبر ھے ھم اسکا خیرمقدم کرتے ھیں تمام ملکوں سے تعلقات رکھنے چاہئے
Tabassum Aug 20, 2015 12:48am
and Pakistan should bring a fundamental change in her foreign policy.... should have a friendly relations with India, Iran, Afghanistan, China and especially Russia... rather than the USA and Saudi Arabia
Syed Aug 20, 2015 06:14am
یہ آخر میں مکھن نواز شریف کو لگایا ہے یا قارئین کو... ...!
Muhammad Ayub khan Aug 20, 2015 08:35am
@Tabassum you mean only the countries u mentionred?
جارج خمینی Aug 20, 2015 10:10am
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ اللھم صل علیٰ محمد وآل محمد وعجل فرجھم۔بہت خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان اپنی روایتی دوست امریکہ کا ساتھ چھوڑ کر روس اور چین سے دوستی کی پینگیں بڑھائے، پاکستان کی اسٹیٹ جو کہ بظاہر تو اسلامی جمہوریہ ہے مگر اندر کا حال تو عوام ہی بہتر سمجھتی ہے کہ اسلام کہ نام پر امریکہ نے پاکستان کو کس آگ میں جھونکا ہے۔ کمیونسٹ اور سوشلسٹ ممالک پاکستان کے امریکہ کے مقابلہ میں بہتر دوست ثابت ہوسکتے ہیں انشاءاللہ اور پاکستان کے اسلامی جمہوریہ اور پاکستان کے مسلمان عوام کے تحفظات اسی میں ہیں کہ وہ اسلام کی خاطر کمیونسٹوں اور سوشلسٹوں سے رابطے میں رہیں۔ اول تو یہ طبقات فکر پڑھے لکھے تحقیقی ذہن کے مالک ہوتے ہیں جبکہ امریکہ ذہن دہوکہ بازی، شہوت رانی اور کرپشن کا دلدادہ ہے جبکہ کمیونسٹ اور سوشلسٹ انسانیت کے ساتھ خلوص کمزوروں کے ساتھ جذبہء فداکاری اور کمک کا رکھتے ہیں۔ خدا اس روسی اور چینی دوستی کو پاکستان کے لئے نیک قرار دے ۔ آمین یا رب العالمین
Naveed Aug 20, 2015 10:17am
Pakistan should also look for T-50 instead of F-16 https://www.youtube.com/watch?t=12&v=3CihdKpVNrA
Naveed Aug 20, 2015 10:23am
Now after 68 or 69 years we are looking for Russia; which Quaid-e-Azam told us long time ago. He was such a Genius! Allah Taala un key darjat buland farmaye (Aameen)

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024