کبڈی پلیئر صبا سلطان فائرنگ سے شدید زخمی
فیصل آباد: پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ایک نوجوان نے قومی ویمن کبڈی ٹیم کی کھلاڑی صباسلطانہ کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد میں پیش آیا جہاں عمران نامی نوجوان نے صبا پر فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مارلی۔
زخمی کبڈی پلیئر کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم صبا کا دوست ہے، دونوں کے درمیان لیپ ٹاپ کا تنازع تھا جس پر عمران نے ان کی بیٹی کو گولی ماری۔
واقعہ کے بعد زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔