• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ہندوستان سے مذاکرات کا ایجنڈا طے

شائع August 18, 2015
وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کے ایجنڈے کی منظوری دی—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کے ایجنڈے کی منظوری دی—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف نے اگلے ہفتہ نئی دہلی میں پاکستان اور انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیروں کی شیڈول ملاقات کے ایجنڈے کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ وزیر اعظم نے یہ منظوری پیر کو داخلی اور خارجہ پالیسیوں سے نمٹنے والے کابینہ کے اہم ارکان کے ایک ملاقات میں دی۔

تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے معاون برائے امور خارجہ طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے شرکت کی۔

اجلاس میں شریک ایک شخصیت نے بتایا کہ اجلاس داخلی سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کے امور کا ملاپ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں سرتاج عزیز نے انڈیا سے مذاکرات کیلئے وزارت امور خارجہ کی تیار کردہ پریزنٹیشن پیش کی۔

انہوں نے بتایا کہ ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اب اسے نئی دہلی بھیجا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں افغانستان کے اندر دہشت گردی میں پاکستان کے مبینہ کردار کے حوالے سے صدر اشرف غنی سمیت دوسرے افغان حکام کے حالیہ تلخ بیانات پر بھی غور کیا گیا۔

’افغانستان کے خدشات ختم کرنے اور اس طرح کے بیانات سے نمٹنے کیلئے ایک حکمت عملی تربیت دی گئی ہے‘۔

’اس کے علاوہ شرکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم کے آئندہ دورہ امریکا پر بھی غور کیا ‘۔

سرتاج عزیز نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں کو بتایا تھا کہ پاکستان ایک تصدیقی خط کے ساتھ انڈیا کو مذکرات کا ایجنڈا ارسال کرے گا تاکہ بات چیت کے دوران کوئی غلط فہمی یا ابہام نہ رہے۔

انڈیا نے رواں مہینے کے آغاز میں سرتاج عزیز کو نئی دہلی میں 24-23 اگست ایک ملاقات کیلئے مدعو کیا تھا۔

وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی نے گزشتہ مہینے روس میں مذاکرات کے دوران دہشت گردی سے متعلق معاملات پر غور کیلئے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024