• KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am
  • KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am
شائع August 16, 2015

عالمی ریکارڈ یافتہ 16 حیرت انگیز مقامات


رواں برس گنیز ورلڈ ریکارڈز کے قیام کو 60 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

برسوں سے گنیز کے تحت دنیا بھر میں لوگوں اور مقامات کے حیرت انگیز اور عجیب و غریب عالمی ریکارڈز کو ہر سال ایک نئے ایڈیشن میں پیش کیا جاتا ہے۔

دنیا کی سب سے پتلی گلی سے لے کر بلند ترین آﺅٹ ڈور لفٹ تک جہاں آپ کچھ سیکنڈوں میں پہاڑوں پر 1070 فٹ بلندی تک پہنچ سکتے ہیں ایسے ہی گنیز بک آف ورلڈ میں شامل کچھ جگہوں، ممالک اور دیگر کے بارے میں جانے جو سیاحوں کے بھی پسندیدہ مقامات ہیں۔

پلیٹ فارمز کی تعداد کے حوالے سے سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

نیویارک کا گرینڈ سینٹرل ٹرمینل نامی ریلوے اسٹیشن 1903 سے 1913 کے درمیان تعمیر ہوا جس میں 44 پلیٹ فارمز موجود ہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اوپری اور نچلی سیڑھیوں پر واقع 41 ٹریکس کے ساتھ ساتھ یہاں ایک خفیہ غیر استعمال شدہ پلیٹ فارم بھی موجود ہے جو والڈروف آسٹرویا کے نیچے واقع ہے۔

دنیا کی سب سے پتلی گلی

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

اس گلی میں گزرنا دبلے پتلے افراد کا ہی کام ہے موٹے افراد تو اس میں پھنس کر رہ جاتے ہیں کیونکہ اسے دنیا کی سب سے پتلی گلی کہا جاتا ہے جو محض 12.2 انچ چوڑی ہے۔ اس گلی کو 1727 میں جرمنی کے روٹ لنگن نامی شہر میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے بعد تعمیر کیا گیا تھا اور اب یہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ ہے۔

تیز ترین انٹرنیٹ کنکشن

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

جنوبی کوریا کے پاس 2011 سے تیز ترین براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کا عالمی ریکارڈ موجود ہے، یہاں ایک اوسط ڈاﺅن لوڈ 33.5 میگا بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ہوتی ہے جبکہ اپ لوڈنگ کی رفتار اوسطاً 17 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔

سرد ترین مقام

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

سربین گاﺅں اومائیاکون کو دنیا کا سرد ترین مقام مانا جاتا ہے۔ روس میں واقع اس گاﺅں میں سردیوں کے دوران اوسط درجہ حرارت منفی 55 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے جبکہ یہاں سب سے کم درجہ حرارت 1933 میں ریکارڈ کیا گیا جو لگ بھگ منفی 68 سینٹی گریڈ تھا۔

سب سے قدیم نیشنل پارک

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

امریکا کا یلو اسٹون نیشنل پارک پہلا مقام تھا جسے سب سے پہلے ایک نیشنل پارک کا خطاب 1872 میں اس وقت کے امریکی صدر یولیسز ایس گرانٹ نے دیا۔ آج یہ پارک متعدد دنگ کردینے والی جگہیوں کا گھر ہے جن میں ملٹی کلر تالاب قابل ذکر ہیں۔

سب سے بڑا انڈور سکائی ریزورٹ

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

دنیا کا سب سے بڑا انڈور سکائی ریزورٹ دبئی کے مال آف دی ایمریٹس نامی شاپنگ پلازہ میں موجود ہے جہاں سکائنگ کے شوقین افراد سال بھر مصنوعی برف اور ایک ہزار فٹ تک پھیلے نشیب و فراز میں اس کھیل سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہاں برف پر چھلانگ کے لیے بھی فری اسٹائل زون موجود ہے۔

سب سے بلند لفٹ

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

دیکھنے والے چین کے زینگ جیاجی نیشنل فارسٹ پارک میں واقع 1070 فٹ بلند لفٹ پر سفر کرتے ہوئے آس پاس کے پہاڑوں کے دنگ کردینے والے نظاروں سے مسحور ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

سب سے پرانا امیوزمنٹ پارک

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

ڈنمارک کا باککین نامی یہ امیوزمنٹ پارک کلامپینبورگ میں واقع ہے جسے 1583 میں کھولا گیا تھا اور یہ اب بھی کام کررہا ہے۔ اس پارک میں ڈیڑھ سو سے زائد لوگوں کی دلچسپی کے جھولے اور دیگر اشیاءموجود ہیں جن میں دنیا کی سب سے قدیم رولرز کوسٹرز میں سے ایک قابل ذکر ہے جو یہاں 1932 سے موجود ہے۔

دنیا کا سب سے چھوٹا ملک

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ریاست ویٹیکن سٹی کو ایک خودمختار ملک سمجھا جاتا ہے اور اسے دنیا کی سب سے چھوٹا ملک کا عالمی ریکارڈ حاصل ہے جو 0.17 اسکوائر میل کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔

غار میں بنا سب سے بڑا قلعہ

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

پریڈجاما کیسل یورپی ملک سلوانیہ میں واقع ہے جو ایک غاروں کے سلسلے کے دہانے پر تعمیر کیا ہے، 13 ویں صدی کے اس قلعے کو 400 فٹ اونچائی پر تعمیر کیا گیا تھا اور یہ دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔

سب سے متحرک آتش فشاں

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

ہوائی کا کیلایو نامی آتش فشاں 1983 سے مسلسل لاوا اگل رہا ہے۔ اس کے مسلسل لاوا اگلنے کے عمل نے اسے ہوائی آنے والے سیاحوں کے لیے لازمی گھومنے کی جگہ بنا دی ہے۔

سیاحت پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرنے والا ملک

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

چین نے 2012 میں سیاحت کے شعبے میں ریکارڈ 102 ارب ڈالرز خرچ کیے جبکہ جرمنی نے اسی سال 83.8 ارب اور امریکا نے 83.5 ارب ڈالرز کا خرچہ کیا۔

سب سے بلند واٹر سلائیڈ

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

کنساس سٹی کے ایک واٹر پارک میں واقع ویرروککٹ نامی واٹر سلائیڈ کو دنیا کی سب سے لمبی واٹر سلائیڈ کا عالمی ریکارڈ حاصل ہے۔ اس کی لمبائی 168 فٹ اور 7 انچ ہے جبکہ نیچے جانے کی رفتار بھی 60 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔

سب سے بڑا نیشنل پارک

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

گرین لینڈ کا نارتھ ایسٹ نیشنل پارک دنیا کا سب سے بڑا نیشنل پارک ہے جو 3 لاکھ 75 ہزار 290 اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور دنیا میں بمشکل ہی کوئی شخص ایسا ہوگا جس نے اس پارک کو پورا دیکھنے کا دعویٰ کیا ہو۔

سب سے گہرا سوئمنگ پول

فوٹو بشکریہ وائی 40 پول فیس بک پیج
فوٹو بشکریہ وائی 40 پول فیس بک پیج

اٹلی کے علاقے مونٹیگروٹو ترمے میں واقع وائی 40 نامی سوئمنگ پول کو دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول مانا جاتا ہے، جس کی گہرائی 137 فٹ ہے اور اس میں دس لاکھ گیلن سے زائد پانی بھرا ہوا ہے، یہ اتنا گہرا ہے کہ ایک عام غوطہ خور تو اس کی گہرائی تک پہنچ بھی نہیں سکتا بلکہ اسکوبا ڈائیونگ میں مہارت ضروری ہوتی ہے۔

سب سے بلند ہوٹل

فوٹو بشکریہ میریٹ
فوٹو بشکریہ میریٹ

دبئی کا جے ڈبلیو میریٹ مارکیوس ہوٹل 1165 فٹ سے زیادہ بلند ہے اور اس کے 72، 72 منزلہ دو ٹاورز ہیں۔ اس کی اوپری منزل پر ایک لاﺅنج بار موجود ہے جس سے آپ لگ بھگ پورے شہر کا نظارہ کرسکتے ہیں۔

تبصرے (12) بند ہیں

Fahim Ahmed Aug 16, 2015 11:29pm
excellent .......... information
Imran Aug 17, 2015 02:49am
!!!!!!!!!!!!!!لاہور لاہور ہے جی
ISLAM UL HAQ Aug 17, 2015 10:43am
good information
Ghulam Asghar Bhutta Aug 17, 2015 12:27pm
Very Nice Seen Of World...AS
Hidayat Ullah Aug 17, 2015 04:31pm
Amazing
Abdul Hanan Aug 18, 2015 12:39pm
Very amazing information about beauty of the World
Vicky Aug 18, 2015 04:00pm
amazing
Adnan Bashir Aug 21, 2015 01:30am
some r totally wrong , pakistan hv alot of beautiful & handsome places, plz visit a bit to dir ,swat , naran ,kaghan etc u will see,.,.,. the narrowist street is our street.......
Masood Aug 21, 2015 12:28pm
wonderful amazing knowledge.
Masood Aug 21, 2015 12:31pm
patli gali to mere taraf bhe hy..
salim mandvawala Aug 22, 2015 01:59pm
UN BELEIVABLE FACTS.AMAZING.VERY OOD KNOWLEDGE BECAUSE KNOWLEDGE IS POWER. SALIM MANDVAWALA
ammar Aug 27, 2015 10:05am
why didn't u not mention Pakistan things regarding beauty of ma lam jabba