• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بلوچستان میں ایف سی پر حملہ، تین اہلکار ہلاک

شائع August 16, 2015
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

کوئٹہ: مسلح افراد نے افغان سرحد کے قریب بلوچستان کے ضلع چاغی میں تین ایف سی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

ایک سیکورٹی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ایف سی کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں تین فوجی ہلاک جبکہ دو حملہ آور مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد افغانستان سے پاکستان میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے داخل ہوئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی لاشیں تحویل میں لے لی ہیں۔

ان کے مطابق حملے کے دوران عسکریت پسندوں نے خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

حملے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024