• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ہری پور ضمنی الیکشن ن لیگ نے جیت لیا

شائع August 16, 2015 اپ ڈیٹ August 17, 2015
حلقے کے 30 پولنگ اسٹیشنز میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا گیا ہے ... فوٹو: اسکرین گریب
حلقے کے 30 پولنگ اسٹیشنز میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا گیا ہے ... فوٹو: اسکرین گریب
این اے-19 میں مجموعی پولنگ اسٹیشنز کی تعداد513 ہے ... فوٹو: اسکرین گریب
این اے-19 میں مجموعی پولنگ اسٹیشنز کی تعداد513 ہے ... فوٹو: اسکرین گریب

ہری پور : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-19 (ہری پور) میں ضمنی انتخاب مسلم لیگ نواز کے امیدوار نے جیت لیا.

ڈان نیوز کے مطابق غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے انیس ہری پور کا معرکہ ن لیگ کے امیدوار بابر نواز نے ایک لاکھ سولہ ہزار چھ سو چوبیس ووٹ لےکر جیت لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر زمان اٹھہتر ہزار پانچ سو بارہ ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

مجموعی طور پر انتخابی دوڑ میں نو امیدواروں نے حصہ لیا لیکن اصل مقابلہ ن لیگ کے بابرنواز اور پاکستان تحریک انصاف کےراجا عامر زمان کے درمیان تھا۔

اس سے پہلے صبح آٹھ بجے پولنگ شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہی.

یہ ضمنی انتخاب اس لیے بھی اہیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان میں پہلی بار تیس پولنگ اسٹیشنوں پر رائے دہندگان کے شناختی کارڈوں اور انگوٹھوں کی بایو میٹرک تصدیق کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) ولی الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک سسٹم کا جائزہ لینے کے بعد عام انتخابات میں اس سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

ملک کی تاریخ میں پہلی بار بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹنگ کی جا رہی ہے، اس سسٹم کے تحت حلقے کے 5.8 فیصد پولنگ اسٹیشنز میں 6.2 فیصد ووٹ ڈالیں گے ... فوٹو: اسکرین گریب
ملک کی تاریخ میں پہلی بار بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹنگ کی جا رہی ہے، اس سسٹم کے تحت حلقے کے 5.8 فیصد پولنگ اسٹیشنز میں 6.2 فیصد ووٹ ڈالیں گے ... فوٹو: اسکرین گریب

ڈی آر او کے مطابق حلقے کے 30 پولنگ اسٹیشنز پر بائیو میٹرک سسٹم نصب کیا گیا۔

حلقے کے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت 30 پولنگ اسٹیشنز میں 36 ہزار ووٹرز ووٹ ڈالیں گے۔

ہری پور کے حلقہ این اے-19 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 480 ہے۔

این اے – 19 کے 513 پولنگ اسٹیشنز میں سے 42 کو حساس ترین اور 209 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

پُرامن الیکشن کے انعقاد کے لیے پولیس کے ساتھ پاک فوج کے جوان بھی تعینات رہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرکے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کی۔

دوسری جانب ڈان نیوز کے مطابق ہری پور میں تحصیل غازی کے علاقے امازئی کے 10 پولنگ اسٹیشنز میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا.

قبائلی افراد کی جانب سے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا.

ایک پولنگ اسٹیشن میں ایک مسلح شخص کو بھی حراست میں لیا گیا.

پولیس کے مطابق پرالہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 194 سے مشکوک شخص کو اسلحے سمیت حراست میں لیا گیا.

ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا عمل 8 گھنٹوں تک جاری رہے گا ... فوٹو: اسکرین گریب
ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا عمل 8 گھنٹوں تک جاری رہے گا ... فوٹو: اسکرین گریب

یاد رہے کہ مئی 2013ء کے عام انتخابات کے دوران اس حلقہ انتخاب سے مسلم لیگ نواز کے امیدوار عمر ایّوب نے کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ہری پور این اے-19 پر دوبارہ انتخابات کا حکم

بعد میں اس حلقے میں دوبارہ گنتی کے کی گئی اور ان کے حریف پاکستان تحریک انصاف کے راجہ عامر زمان کو کامیاب قرار دیا گیا۔

جنوری 2014ء کے اواخر میں عمر ایوب خان نے این اے-19 کی نشست پر انتخابات میں کامیابی حاصل کی، انہوں نے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر عامر زمان خان کے خلاف 2852 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی، عامر زمان نے 2263 ووٹ حاصل کیے تھے۔

واضح رہے کہ ان پولنگ اسٹیشنوں پر 2013ء کے عام انتخابات کے دوران عوام اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے تھے۔

تاہم راجہ عامر زمان نے ان نتائج کو ایک انتخابی ٹریبیونل میں چیلنج کردیا تھا۔

اس ٹریبیونل کی جانب سے عمر ایوب کو کامیاب امیدوار قرار دیے جانے کے بعد عامر زمان نے اس انتخابی ٹریبیونل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

ابتدائی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے ٹریبیونل کے فیصلے کو معطل کردیا۔

نظرثانی کی ایک درخواست کے تحت اس مقدمے کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے ہری پور کے حلقہ انتخاب این اے-19 میں دوبارہ انتخاب کا حکم جاری کیا تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Canadawala Aug 16, 2015 11:04pm
Who ever did not vote for PTI is a shareholder in Dhanli. If PTI wins it is fair and square however if PTI loses if is not fair and PTI will not accept it.
Israr Muhammad khan Yousafzai Aug 17, 2015 01:13am
عمران حان صاحب کی سیاست اب زوال پذیر ھوچکی ھے عام انتخابات کے بعد جتنے بھی ضمنی الیکشن ھوئے ھیں کسی ایک میں بھی تحریک انصاف کامیاب نہ ھو سکی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے عمران کی سیاست پر منفی اثر ڈالا ھے پختونحوا میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی بھی کسی سے پوشیدہ نہیں تبدیلی کا نعرہ صرف نعرہ ہی رہا عملی اقدامات صفر سے بھی کم ھیں کے پی کے کے لوگ ھمیشہ اپنی مرضی سے ووٹ دیتے ھیں ہری پور کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو پچھلے الیکشن سے بہت زیادہ کم ووٹ پڑے جو صوبائی حکومت کی کارکردگی کا خلاصہ ھے

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024