• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
شائع October 10, 2017

10 غذائیں جو آپ کو جوان رکھیں


کون شخص ہے جو بڑھاپے کے آثار اپنے چہرے یا جسم پر دیکھنا پسند کرے؟ مگر عمر کا ایک دور ایسا آتا ہے جب شخصیت کے حوالے سے تشویش بڑھنے لگتی ہے۔

مگر کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو ان فکروں سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں کیونکہ عمر کے لحاظ سے درست خوراک نہ صرف موٹاپے اور جسمانی دفاعی نظام کو قابو میں رکھتی ہے بلکہ ان کے چند فوائد ایسے ہوتے ہیں جو جھریوں سے تحفظ، بالوں کو چمک اور دیگر بڑھاپے کی علامات کو دور رکھتے ہیں۔

تو ایسی ہی چند غذاﺅں کے بارے میں جانے جو اپنے فیٹی ایسڈز، منرلز اور دیگر اجزاءکی بدولت جلد اور بالوں کو صحت مند رکھ کر آپ کی شخصیت کو جوان ظاہر کرتی ہیں۔

کافی

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ہر صبح کافی کا ایک کپ نہ صرف دن کا آغاز پرمسرت کرتا ہے بلکہ اس کے حیاتیاتی طور پر متحرک اجزاءآپ کی جلد کو رسولیوں سے بھی تحفظ دیتے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کافی کا زیادہ استعمال لوگوں کی جلد کو ڈھلکنے سے بچاتا ہے جبکہ کینسر کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ اسی طرح جھریوں کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

تربوز

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

موسم گرما میں پیاس بجھانے والا یہ پھل لائیکوپین نامی جز سے بھرپور ہوتا ہے۔ اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور یہ جز تربوز اور ٹماٹر کو سرخ رنگ دیتا ہے اور جلد کو سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق تربوز میں ٹماٹروں کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ نباتاتی کیمیکل ہوا ہے جو سن اسکرین کی طرح آپ کی جلد کی چمک دمک برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

انار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اس جادو اثر پھل کے بیج اینٹی آکسائیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور چہرے کو جھریوں، خشکی اور دیگر عوارض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کا استعمال درمیانی عمر میں جلد کو خشکی اور جھریوں کا امکان کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ انار میں موجود اینتھوسیان جلد کو پرکشش انداز جبکہ ایلیجک ایسڈ سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصانات کی روک تھام کرتے ہیں۔

بلیو بیریز

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

یہ پھل چہرے کی سرخی کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس پھل میں موجود وٹامن سی اور ای جلد کو جگمگاتے ہیں اور حلقوں وغیرہ کا مقابل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں پائے جانے والے دیگر اجزاءجلد کی رنگت کو سنوارنے کا کابھی کرتے ہیں۔

سبز پتوں والی سبزیاں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

پالک سے لے کر ساگ تک یہ طاقت کے خزانے سے بھرپور سبزیاں کیروٹین نامی جز سے بھرپور ہوتی ہیں جو جلد کے خلیات کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ ان میں نمی کو برقرار رکھتا ہے جبکہ جلد کو ہونے والے نقصانات کو دور رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بلڈ پریشر پر قابو پانے کے لیے بھی ان سبزیوں کو اہم تصور کیا جاتا ہے۔

مشروم

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

مشروم میں ایک منرل سیلینیم شامل ہوتا ہے جو جلد کو سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق مشروم کا استعمال جسم میں تانبے یا کاپر کی سطح کو متوازن رکھتا ہے جس کے نتیجے میں ان کے بالوں میں سفیدی جلد نہیں آپاتی یعنی بڑھاپا جلد آپ کی شخصیت پر قابو پانے میں ناکام رہتا ہے۔

انڈے

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

آپ کے انگلیوں کے ناخن پروٹین سے بنتے ہیں تو صاف ظاہر ہے جس میں پروٹین کی کمی انہیں کمزور کرسکتی ہے۔ اس سے تحفظ کے لیے انڈون کا استعمال زبردست ہے جو بی کمپلیکس وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم میں پروٹین کی کمی نہیں ہونے دیتے۔ اس کے علاوہ انڈوں میں شامل پروٹین سے بلڈپریشر میں کمی آتی ہے اور امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

اخروٹ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے بھرپور یہ خشک میوہ آپ کے بالوں میں نمی برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ان میں کاپر کی مقدار بھی کافی ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کے قدرتی رنگ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ اس منرل کی کمی آپ کے بالوں کو قبل از وقت سفید کرسکتی ہے۔

آم

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

آم بیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو اپنی مرمت خود کرنے کی صلاحیت دیتا ہے اور چہرے پر جھریوں کی آمد کو بھی روکتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کو ملائم رکھنے کے لیے بھی اس مزیدار پھل کا استعمال اہمیت رکھتا ہے۔اس کے علاوہ آم میں وٹامن اے بھی ہوتا ہے جو خلیات کو تحفظ دے کر انہیں تنزلی سے بچاتا ہے۔

خربوزے

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

خربوزوں میں بھی بیٹا کروٹین اور وٹامن اے پائے جاتے ہیں جو نہ صرف آپ کے سر کے جلدی خلیات کی نشوونما کو کنٹرول کرتے ہیں بلکہ جلد کی اوپری تہہ کی چمک بھی بڑھاتے ہیں۔ یہ چہرے پر جلد کو مردہ ہوکر پرت کی شکل میں بھی تبدیل نہیں ہونے دیتے۔

تبصرے (31) بند ہیں

Karachi Aug 15, 2015 10:34pm
all vegetables & fruits are best but coffee is not best as u count as daily. It make habit daily & slowly make u drinker.
Nadir Khan Aug 16, 2015 10:28am
Dahi( yogurt) ka istmal b insan ko sari zindgi ... sehtmand rkhta he or skin Main Shining peda karta he.
عائشہ بخش Aug 16, 2015 09:26pm
انڈے، آم ، تربوز، خربوز، اخروٹ، اورسبز پتوں والی سبزیاں تو اکثر پاکستانی سارا سال استعمال کرتے رہتے ہیں۔ اللہ کا پاکستان پربہت بڑا کرم ہے ۔ جو یہ سب چیزیں یہاں باآسانی دستیاب ہیں۔ شکر ہے خدائے
SHAFIQ AHMAD KHAN Aug 16, 2015 11:32pm
YOU ARE A GREAT MAN .YOU TELL US A FUNTASTIC FORMULA FOR HEALTH .I THANK YOU VERY MUCH
atif Aug 17, 2015 12:32pm
Aloe vera juice ka use bhi body ki internal and external skin ke ley bohat mufeed hy. We have 99.9% pure aloe vera juice from Aloe vera of Australia.
Apna Jam Aug 17, 2015 05:26pm
What about have all of them in a one multivitamin tablet. Sure it won't replace the real fool but thinking of an alternative. Agrees, most of the stuff mentioned is easily available / May not be afford able in some part of the word. Thanks for the info.
muhammad nawaz Aug 18, 2015 03:12pm
I am satisfied with this information All vegitables give us benefits Or all fruits included in this thing
M. Jaffar Aug 19, 2015 11:19pm
All stuff nicely elaborated despite some of the points already heard off but disagree with Coffee's advantages
Bashir Mir Aug 19, 2015 11:45pm
Nice information
Muhammad Afzal Aug 19, 2015 11:50pm
very nice great information.. thanks...
Zahid shah Aug 20, 2015 08:36am
Wao grt article about health kindly every day inform about health cares activities.
abuabkkar saddiq Aug 20, 2015 09:36am
very good information thanks alot
rafi Aug 20, 2015 12:00pm
Aslamoaleakum, I am agree with out cafi, other all things are good for helth, jazak Allah khaira
zahid gul Aug 20, 2015 07:09pm
@عائشہ بخش u are right
hayat Aug 20, 2015 08:27pm
jis ka sir pa ball he na hn to wo ksa ayin ga
amjad Hussain Aug 21, 2015 06:25am
aray khajoor khalo .kasam se mast cheez hai
Hafeezullah Aug 21, 2015 11:30am
Nice information....
lakhan kumar Aug 21, 2015 07:47pm
as nice ok sir ji
Sajawal Aug 30, 2015 10:34pm
Sab auch ha
Muhammad Naveed Sep 01, 2015 10:49am
I am satisfied with this information All vegetables give us benefits Or all fruits included in this thing Thank You
ishfaqsafi Nov 12, 2015 12:28pm
good yar yee bohat acha mashora da ap logona yee bata yee ki ap na yee kis waqt me istimal karte ho sobah ya sham ko
M Bilal Nov 12, 2015 12:39pm
@Muhammad Naveed acha ha☑
saqib Nov 28, 2015 07:49pm
all the vegetables and fruits and nuts.
ابو باسل Nov 28, 2015 08:44pm
دودھ، خوبانی اور کیلا اس فھرست سے باھر کیوں ھیں؟
shakil Jan 13, 2016 09:03pm
@ابو باسل milk ,banana,potato,,apple,are not in list
Mian Toseef Feb 03, 2016 07:28am
Vary nice information God bless u
Tanzeem Feb 03, 2016 10:22am
Merey white bal hein aur dhari k bhi kya karoun koi hal batein
Tanzeem Feb 03, 2016 10:25am
White bal khatam ya rokne k bataein merey sir k aur dhari k bal white hein
mehran Ali Oct 10, 2017 02:30pm
pakistan me sab chezain asani se mil jati hain lakin borapa khatam nai hota 50% chance hain k kable amal ho
mehran Ali Oct 10, 2017 02:31pm
sab sy behtreen hal kalwanji he
ناصر علی مرزا Oct 10, 2017 04:17pm
اس طرح کی معلومات بطور تفریح تو بہت مناسب ہیں۔ ان کو سیریس لینا نہیں چاہیے۔