• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ریحام خان کا تحریک انصاف کا بائیکاٹ!

شائع August 14, 2015
عمران خان کی اہلیہ کا تھر کا دورہ نہ کروائے جانے پراظہار ناراضگی . . . اسکرین گریب: ڈان نیوز
عمران خان کی اہلیہ کا تھر کا دورہ نہ کروائے جانے پراظہار ناراضگی . . . اسکرین گریب: ڈان نیوز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ فروری سے تھر جانے کی خواہشمند ہیں.

تحریک انصاف کی جانب سے کسی دورے کی انتظام نہ ہونے پر انہوں نے شدید اظہار ناراضگی کیا.

کراچی پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں تھر کے قحط سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اللہ گواہ ہے، میں اجرک کے 3 جوڑے بنا کر رکھے ہوئے ہیں۔

ریحام خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جھاڑتے ہوئے کہا کہ بھابھی بھابھی نہ کریں۔

خیال رہے کہ تھر میں قحط سالی سے سیکڑوں بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کی اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ میں نے پاکستان تحریک انصاف کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

ریحام خان نے کارکنوں سے کہا کہ اب میں شفاء اسپتال کے ڈاکٹروں کے ساتھ جا رہی ہوں، کیونکہ ایسے بھی ان لوگوں کے ساتھ جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024