• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لکس اسٹائل ایوارڈز سے ’بشر مومن‘ ناراض

شائع August 12, 2015
'فیصل قریشی 'بشر مومن کے روپ میں — پبلسٹی فوٹو
'فیصل قریشی 'بشر مومن کے روپ میں — پبلسٹی فوٹو

ایوارڈز کا موسم ہو اور کوئی تنازع سامنے نہ آئے ایسا ہو ہی نہیں سکتا، اس سال بھی لکس اسٹائل ایوارڈ کی ٹی وی کیٹیگری میں ایک بڑا تنازع سامنے آگیا ہے۔

گزشتہ برس کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک بشر مومن کے مداحوں کو اس وقت دھچکا لگا جب مرکزی کردار ادا کرنے والے فیصل قریشی کو بہترین ٹی وی اداکار کی فہرست میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

یہی وجہ ہے کہ فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں 'بشر مومن‘ کو اہمیت نہ ملنے پر انہیں کافی مایوسی ہوئی۔

خوش قسمتی سے لکس ایوارڈ کی نامزدگیوں پر نظر ثانی کی گئی جس کے بعد فیصل قریشی کا نام بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل تو کرلیا گیا لیکن انہوں نے لکس سٹائل ایوارڈ کی نامزگی کو مسترد کردیا۔

فیصل قریشی کا ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’لکس اسٹائل ایوارڈ کے نامزدگیوں کی فہرست میں نے اور ’بشر مومن‘ کے تمام عملے نے دیکھی جس سے ہمیں کافی حیرانی ہوئی کیوں کہ نامزدگیوں کی فہرست میں ہمارے ڈرامے کو کسی ایک بھی ایوارڈ کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا‘۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ’بشر مومن 2014 کے ان ڈراموں میں شامل تھا جس کا چرچا ہر ایک کی زبان پر تھا جبکہ ڈرامے کے نشر ہونے کے بعد سے میں نے بہت سے ڈرامائی کرداروں کو بشر مومن کے کردار سے متاثر ہوتے دیکھا جس کے بعد مجھے لکس کی نامزدگیاں دیکھ کر مایوسی ہوئی‘۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ نامزدگیوں کے سامنے آںے کے بعد ان کے مداحوں کو بھی کافی مایوسی ہوئی جس کے بعد متعدد لوگوں نے ان سے رابطہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’نامزدگیوں کے حوالے سے مجھ سے ایوارڈز کے منتظمین نے رابطہ کیا جس کے بعد نامزدگیوں کو تبدیل کرکے صرف میرا نام بہترین اداکار کی فہرست میں منتخب کیا گیا‘۔

فیصل قریشی کا افسوس کے ساتھ کہنا تھا کہ ’اس انڈسٹری میں 22 سال گزارنے کے بعد مجھے کسی ایوارڈ کی ضرورت نہیں البتہ میرے ڈرامے ’بشر مومن‘ کو ایوارڈ میں شامل کرنا چاہیے کیوں کہ اس کی فلم نگاری، ہدایت کاری اور اسکرپٹ بہترین تھی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ایوارڈ میں شامل ہونے کا کوئی مقصد نہیں ہے اگر ڈرامے کو نظر انداز کیا گیا ہے تو انہیں آگے بڑھنا چاہیے۔

فیصل کے مطابق انہوں نے ہمیشہ لکس ایوارڈز کی حمایت کی ہے جس کے بعد اس قسم کے حالیہ واقعات سے انہیں کافی مایوسی کا سامنا رہا۔

نظر ثانی کی گئی نامزدگیاں کل ایک پریس کانفرنس کے دوران ریلیز کی گئی جو مندرجہ زیل ہیں:

بہترین سیٹلائٹ ڈرامہ

آسمانوں پرلکھا (جیو انٹرٹینمنٹ)

چپ رہو (اے آر وائے)

میں بشریٰ (اے آر وائے)

مراسم (اے پلس)

پیارے افضل (اے آر وائے)

شکوہ (اے آر وائے)

بہترین ٹی وی اداکار

احسن خان (نیو یارک سے نیو کراچی)

فیصل قریشی (بشر مومن)

فردوس جمال (پیارے افضل)

حمزہ علی عباسی (پیارے افضل)

جبران سید (چپ رہو)

بہترین ٹی وی اداکارہ

عائزہ خان (پیارے افضل)

صبا حمید (پیارے افضل)

صبا قمر (سناٹا)

سجل علی (سناٹا)

صنم جنگ (میرے ہمدم میرے دوست)

بہترین ٹی وی مصنف

خلیل الرحمان (پیارے افضل)

سجی گل (سنناٹا)

سمیرا فضل (چپ رہو)

صنم مہدی (میں بشریٰ)

زنجبیل عاصم (مراسم)

بہترین ٹی وی ہدایت کار

کاشف نثار (سناٹا)

مہسن مرزہ (آسمانوں پر لکھا)

ندیم بیگ (پیارے افضل)

روبینہ اشرف (شکوہ)

یاسر نواز (شک)

تبصرے (1) بند ہیں

Libra Aug 13, 2015 09:51am
yes this is unfair Bashar Momin proved an outstanding serial. it has the potential to compete the rest. There remains no reason to eliminate it from the nominations. It is a master piece in itself. bashar Momin.....an outstanding serial

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024