• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’کبھی الوداع نہ کہنا میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک‘

شائع August 11, 2015
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کو اپنی پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک قرار دے دیا.

’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کو آج پورے 9 سال مکمل ہو گئے جس کے بعد شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر فلم کی کاسٹ کا شکریہ ادا کیا۔

رومانوی ڈرامہ کہانی پر مبنی یہ فلم 2006 میں ریلیز ہوئی، اس فلم میں بولی وڈ کے متعدد بڑے اداکاروں نے اہم کردار ادا کیا جس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، رانی مکھرجی، پریٹی زنٹا، اور ابھیشیک بچن شامل ہیں۔

فلم کبھی الوداع نہ کہنا کا شمار کرن جوہر اور شاہ رخ خان کی کامیاب فلموں میں سب سے آخر میں ہوگا البتہ یہ فلم دونوں کی سب سے پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔

شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ کرن جوہر نے بھی ٹوئٹر پر اس فلم کے حوالے سے ٹویٹ کی، ان کا کہنا تھا کہ کبھی الوداع نہ کہنا ان کے کیرئیر کی خاص فلموں میں سے ایک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024