• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: رینجرز کے اختیارات میں 120 دن کی توسیع

شائع August 8, 2015
۔—رائٹرز فائل فوٹو۔
۔—رائٹرز فائل فوٹو۔

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 120 دنوں کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کے خصوصی اختیارات میں آٹھ جولائی کو ایک ماہ کے لیے توسیع کی گئی تھی جس کی میعاد آج ختم ہورہی تھی۔

وزیراعلیٰ نے توسیع کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ رینجرز اہلکار جوش و جذبے کے ساتھ شہر میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل جولائی میں سندھ حکومت نے رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کی تھی جس مدد شہر میں پولیس اور سول انتطامیہ کو معاونت فراہم کرنا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق پانچ ستمبر 2013 سے رینجرز کے ٹارگیٹڈ آپریشنز کے آغاز سے لیکر اب تک رینجرز نے 5795 آپریشنز میں 10353 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن میں دہشت گرد، اسٹریٹ کریمنل اور دیگر جرائم سے وابستہ افراد شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ان آپریشنز کے دوران رینجرز نے 7312 ہتھیار بھی برآمد کیے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ہوئے افراد میں 826 دہشت گرد، 334 ٹارگٹ کلرز، 296 بھتہ خور اور 82 اغوا کار شامل تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 4950 افراد کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024