• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

"شادی مت کر":اجے دیوگن کا کپل شرما کو مشورہ

شائع August 8, 2015 اپ ڈیٹ August 9, 2015
اجے دیوگن (بائیں) اور کپل شرما (دائیں)—۔
اجے دیوگن (بائیں) اور کپل شرما (دائیں)—۔

بولی وڈ اسٹار اجے دیوگن نے مشہور مزاحیہ شو "کامیڈی نائٹس وِد کپل" کے میزبان کپل شرما کو شادی سے متعلق ایک "دوستانہ مشورے" سے نواز دیا ہے.

واضح رہے کہ کپل شرما نے اپنی ناسازی طبیعت کی بناء پر کچھ عرصہ تک پروگرام سے دوری اختیار کی اور اب جبکہ وہ اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے والے ہیں، ایلی ایورم کے ساتھ ان کی شادی کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں، جن سے بظاہر یہ محسوس ہوا کہ کپل نے شادی کے لیے کچھ عرصہ تک شو کی میزبانی ترک کی.

مزید پڑھین:کپل شرما نے شادی کرلی؟

بس یہ تصاویر دیکھتے ہی اجے دیوگن کو بھی کپل سے "ہمدردی" ہوئی اور انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں اجے نے کپل کو مشورہ دیا "شادی مت کر".

اداکار اجے دیوگن کے بعد دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے بھی کپل شرما کے لیے ویڈیو بنا ڈالی.

اس ویڈیو میں سوناکشی کپل سے شکایت کرتی نظر آئیں اور انہیں ان کی شادی کی خبر سن کر حیرانی ہوئی.

ان کا کہنا تھا کہ کپل شرما اپنے شو 'کامیڈی نائٹس ود کپل' میں آنے والی ہر اداکارہ کے ساتھ فلرٹ کرتے تھے اور اب وہ کسی اور سے شادی کر رہے ہیں.

کریم کلر کی شیروانی اور سہرے میں ملبوس کپل شرما اور رئیلٹی شو "بگ باس سیزن 7" سے سامنے آنے والی ایلی ایورم کی عروسی جوڑے میں ملبوس یہ تصاویر دراصل اُن کی آنے والی فلم " کس کس کو پیار کروں" کے ایک سین کی ہیں.

فوٹو/بشکریہ انڈیا ٹوڈے
فوٹو/بشکریہ انڈیا ٹوڈے

عباس مستان کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں کپل شرما اور ایلی ایورم مرکزی کردار ادا کررہے ہیں.

رتن جین گنیشن جین اور عباس مستان کی اس مشترکہ پروڈکشن میں ورون شرما، سپریا پاتھک، منوج جوشی اور ارباز خان بھی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024