• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع August 7, 2015

بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ سوات خیبر پختونخواہ میں کسی شہر کا نام ہے، حالانکہ ایسا ہے نہیں۔ صوبے میں سوات نام کا کوئی شہر نہیں ہے، بلکہ یہ ایک ضلع کا نام ہے جو کہ 1969 سے پہلے ایک الگ ریاست ہوا کرتی تھی۔

ماضی میں سوات اپنی خوبصورتی، حسین وادیوں، پہاڑی چراگاہوں،اور دلکش نظاروں کی وجہ سے دُنیا بھر میں مشہور تھا، لیکن بدقسمتی سے سوات پچھلے کئی سالوں سے صرف بدامنی اور دہشتگردی کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ اگرچہ سوات پھر سے پُرامن ہے، لیکن اب بھی لوگ یہاں آنے سے گھبراتے ہیں۔

جب سے ریاست سوات پاکستان میں ضم ہوئی ہے، تب سے پورے ضلع کی ترقی تیزی سے تنزلی میں تبدیل ہوئی۔ سوات کوہستان سیاحوں کی منزل ہونے کے باوجود سب سے زیادہ نظرانداز علاقے رہے جس کی وجہ سے مقامی لوگ احساسِ محرومی کا شکار ہیں.

مانکیال اور گرنائی کی سرحد شے بان سے کیدام کا منظر.— فوٹو مجاہد توروالی۔
مانکیال اور گرنائی کی سرحد شے بان سے کیدام کا منظر.— فوٹو مجاہد توروالی۔
سرائے مانکیال کی جانب جیپ ٹریک.— فوٹو مجاہد توروالی۔
سرائے مانکیال کی جانب جیپ ٹریک.— فوٹو مجاہد توروالی۔
ٹاپ بان رامت، سوات.— فوٹو مجاہد توروالی۔
ٹاپ بان رامت، سوات.— فوٹو مجاہد توروالی۔
ایک جیپ مانکیال سے سرائے جا رہی ہے.— فوٹو مجاہد توروالی۔
ایک جیپ مانکیال سے سرائے جا رہی ہے.— فوٹو مجاہد توروالی۔

علاقے میں سڑکوں کی بری حالت ہے، جو تقریباً پانچ سال گزر جانے کے باوجود بھی مکمل طور پر تعمیر نہیں کی جا سکی۔ ان میں ایک چکری سے بحرین تک سڑک پر کام مکمل ہوا ہے، لیکن بحرین سے کالام کی سڑک پر کوئی تعمیر یا بحالی کا کام دیکھنے کو نہیں ملا۔ 2010 میں سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑک اب بھی تعمیر کی منتظر ہے، اس کے علاوہ حکومت یہاں موجود قدرتی وسائل کو بھی نظرانداز کرتی چلی آ رہی ہے۔ سوات کوہستان میں ہر سال ہزاروں درختوں کی کٹائی ہو رہی ہے اور اس کو پھر غیر قانونی طور پر اسمگل کیا جاتا ہے۔ علاقے میں پانی کے بے پناہ وسائل ہیں لیکن علاقہ پھر بھی بجلی سے محروم ہے۔

سوات کوہستان میں سیاحت کے ان گنت مقامات ہیں لیکن ابھی تک کسی نے دریافت نہیں کیے ہیں۔ ہمارے حکمران ہمیشہ شہروں تک ہی محدود ہوتے ہیں اور ان کو پتہ بھی نہیں ہوتا ہے کہ ان کے ملک میں بھی اتنے خوبصورت علاقے موجود ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کی طرح غیر مقامی لوگ بھی سوات میں موجود جنت نظیر وادیوں سے ناواقف ہے۔

سوات کوہستان وسیع و عریض وادیء سوات کا ایک خوب صورت اور پر کشش علاقہ ہے۔ اس کی حدود مدین اور بحرین کے درمیان واقع ایک حسین مقام ’ساتال‘ (مشکون گٹ) سے شروع ہوتی ہیں اور بحرین، کالام، اُتروڑ، گبرال، اُوشو، مٹلتان اور مہوڈنڈ کے سحر انگیز مقامات اور ان کی بلند و بالا برف پوش چوٹیوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔

لیکن اس کے ساتھ مدین کے ساتھ یونین کونسل بشگرام بھی سوات کوہستان کا حصّہ ہے اور یہاں بھی لوگ توروالی زبان بولتے ہیں۔ یہ جغرافیائی طور پر سوات سے کوئی الگ علاقہ نہیں ہے بلکہ اپنی مخصوص زمینی ساخت، زبان، اور بلند و بالا پہاڑوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے اُسے ’سوات کوہستان‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

ٹاپ بان سے باکسر بان تک ہائیکنگ ٹریک.— فوٹو مجاہد توروالی۔
ٹاپ بان سے باکسر بان تک ہائیکنگ ٹریک.— فوٹو مجاہد توروالی۔
ٹاپ بان مانکیال میں بچے کھیل رہے ہیں. بحرین، سوات.— فوٹو مجاہد توروالی۔
ٹاپ بان مانکیال میں بچے کھیل رہے ہیں. بحرین، سوات.— فوٹو مجاہد توروالی۔
ٹاپ بان.— فوٹو مجاہد توروالی۔
ٹاپ بان.— فوٹو مجاہد توروالی۔
ٹاپ بان.— فوٹو مجاہد توروالی۔
ٹاپ بان.— فوٹو مجاہد توروالی۔
جبہ کے عقب کی بلند ترین چوٹی۔ مانکیال۔— فوٹو مجاہد توروالی۔
جبہ کے عقب کی بلند ترین چوٹی۔ مانکیال۔— فوٹو مجاہد توروالی۔

مدین کو سوات کوہستان کا دروازہ کہا جاتا ہے اور اس مقام پر مہوڈنڈ اور گبرال سے نکلا ہوا دریائے سوات درال ندی کو اپنی بپھری ہوئی لہروں میں ضم کر لیتا ہے۔ سوات کوہستان کا پورا علاقہ سردیوں میں برف کی سپید چادر اُوڑھے رکھتا ہے اور یہاں سردیوں میں 10 سے 16 فٹ تک برف پڑتی ہے۔ اس کے پہاڑی علاقے برفانی باد و باراں کی لپیٹ میں رہتے ہیں، اور بیشتر علاقوں کے مکین اپنے اپنے گھروں میں شدید برف باری کے باعث محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔

سردی کے موسم میں بعض اوقات یہاں بڑے بڑے برفانی تودے پہاڑوں کی بلندیوں سے لڑھکتے ہوئے نیچے کی طرف آتے ہیں، جن سے بڑے بڑے مضبوط درخت بھی جڑ سے اُکھڑ جاتے ہیں۔ سردی کے موسم میں زیادہ برف باری کی وجہ سے اُتروڑ، گبرال اور مٹلتان وغیرہ کی وادیوں سے دیگر علاقوں کا زمینی راستہ کٹ جاتا ہے اور کئی ہفتوں تک یہاں کے باشندے سوات کے مرکزی شہر مینگورہ تک آنے جانے سے قاصر رہتے ہیں۔

ہائیکر چوخیل جاتے ہوئے.— فوٹو مجاہد توروالی۔
ہائیکر چوخیل جاتے ہوئے.— فوٹو مجاہد توروالی۔
— فوٹو مجاہد توروالی۔
— فوٹو مجاہد توروالی۔
سرائے گلیشیئر، مانکیال (ہمال)— فوٹو مجاہد توروالی۔
سرائے گلیشیئر، مانکیال (ہمال)— فوٹو مجاہد توروالی۔
تباہ شدہ ٹورسٹ ریزورٹ.— فوٹو مجاہد توروالی۔
تباہ شدہ ٹورسٹ ریزورٹ.— فوٹو مجاہد توروالی۔

بحرین سمیت یونین کونسل بالاکوٹ اور مانکیال میں لوگ توروالی زبان بولتے، جبکہ کالام اور اس کے قرب و جوار کے مقامات کے لوگ گاؤری نامی کوہستانی زبان بولتے ہیں۔ تاہم پشتو زبان یہاں عام بولی جاتی ہے اور بیشتر لوگ اُردو بھی باآسانی بول اور سمجھتے ہیں۔ سوات کوہستان کا پورا علاقہ وادی سوات میں سب سے زیادہ حسین اور پُر کشش ہے۔

اکثر سیاح گاڑیوں میں آکر کالام، ملم جبہ، بحرین اور میاندم کی سیر کر کے واپس جاتے ہیں۔ ان کو یہ نہیں معلوم کہ سوات کی اصل خوبصورتی کہاں چُھپی ہوئی ہے۔

سوات کوہستان کو اگر حکومت ترجیح دیتی تو آج دُنیا بھر سے سیاح یہاں آتے۔ سوات کوہستان ضلع ہیڈکوارٹر سیدو شریف سے تقریبا 55 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع سوات میں بالائی پہاڑی وادی ہے.

ٹاپ بان، اسکینگ کے لیے بہترین جگہ.— فوٹو مجاہد توروالی۔
ٹاپ بان، اسکینگ کے لیے بہترین جگہ.— فوٹو مجاہد توروالی۔
ٹاپ بان، رامت، بحرین، سوات.— فوٹو مجاہد توروالی۔
ٹاپ بان، رامت، بحرین، سوات.— فوٹو مجاہد توروالی۔
ٹاپ بان. گرمیاں میں چرواہے اپنے مویشیوں کو یہاں لے جاتے ہیں.— فوٹو مجاہد توروالی۔
ٹاپ بان. گرمیاں میں چرواہے اپنے مویشیوں کو یہاں لے جاتے ہیں.— فوٹو مجاہد توروالی۔
خوبصورت وادی مانکیال.— فوٹو مجاہد توروالی۔
خوبصورت وادی مانکیال.— فوٹو مجاہد توروالی۔

یہ برف پوش چوٹیوں اور دریائے سوات کے دونوں اطراف پر خوبصورت موسم گرما کے چراگاہوں کے ساتھ ایک سرسبز و شاداب وادی ہے۔ یہ قدرتی خوبصورتی سے مالامال لیکن اتنا ہی شدید غربت، جہالت، پسماندگی، اور غفلت سے دوچار ہے۔ مقامی لوگ اس کا ذمہ دار حکومت کو ٹھراتے ہیں کیونکہ والیء سوات کے بعد اس علاقے کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے۔

اس بلاگ میں وادیء سوات کے ان مقامات کی تصاویر ہیں جو کہ عام آدمی کے نظروں سے اوجھل رہتی ہیں، اور صرف مقامی لوگ ہی اپنے مویشوں کے ساتھ موسم گرما میں ان پہاڑی چراگاہوں کا رخ کرتے ہیں۔

مانکیال پہاڑی سلسلے کی چوٹیاں تقریباً پورے سوات سے نظر آتی ہیں۔— فوٹو مجاہد توروالی۔
مانکیال پہاڑی سلسلے کی چوٹیاں تقریباً پورے سوات سے نظر آتی ہیں۔— فوٹو مجاہد توروالی۔
مانکیال پہاڑی سلسلے کی چوٹیاں تقریباً پورے سوات سے نظر آتی ہیں۔— فوٹو مجاہد توروالی۔
مانکیال پہاڑی سلسلے کی چوٹیاں تقریباً پورے سوات سے نظر آتی ہیں۔— فوٹو مجاہد توروالی۔
مانکیال کے نزدیک سرائے بان۔— فوٹو مجاہد توروالی۔
مانکیال کے نزدیک سرائے بان۔— فوٹو مجاہد توروالی۔
ٹاپ باندہ۔— فوٹو مجاہد توروالی۔
ٹاپ باندہ۔— فوٹو مجاہد توروالی۔
سرائے مانکیال۔— فوٹو مجاہد توروالی۔
سرائے مانکیال۔— فوٹو مجاہد توروالی۔

پاکستان بھر کی طرح یہ علاقے بھی شدت پسندی سے متاثر ہوئے ہیں۔ طالبانائزیشن اور عسکریت پسندی سے قبل غیر ملکی سیاح یہاں آتے تھے اور مہینوں تک ان قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

یہ تصاویر تحصیل بحرین کے مانکیال اور گورنئی وادی کے موسم گرما کی چراگاہوں پر مشتمل ہیں۔ ہائیکرز یہاں پیدل سفر کر کے پانچ دن کے اندر ان تمام خوبصورت مقامات کا احاطہ کر سکتے ہیں۔ وہ یہاں قدرتی حسن کے علاوہ مقامی ثقافت اور مقامی کھانوں کے ساتھ مقامی لوگوں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔


بلاگر فری لانس لکھاری اور سماجی کارکن ہیں، اور سول سوسائٹی کی تنظیم آئی بی ٹی میں سینیئر ریسرچر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔


ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دیے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

مجاہد توروالی

بلاگر فری لانس لکھاری اور سماجی کارکن ہیں، اور سول سوسائٹی کی تنظیم آئی بی ٹی میں سینیئر ریسرچر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (31) بند ہیں

MUHAMMAD imran Aug 07, 2015 05:29pm
Wa G Wa.
Majid Ali Aug 07, 2015 05:53pm
Excellent photography ... very natural not like others use heavily Photoshop and hide the natural beauty ....
Iftikhar Ali Gujjar Aug 07, 2015 06:44pm
It is Beautiful Charming, adorable... We all Pakistanis should help development of these northern area and its people whose only income was depending on tourism. Lets make our pakistan once again what it was until late 70s. May ALLAH bless Pakistan and Pakistanis.
Sohail Nasir Aug 07, 2015 07:53pm
Mujahid you did splendid work.Photographs are of very high quality article lacks text,I hope that while exploring the beauty of area next time you will be able to explain the terrain ,culture and history in detail.Again well done. Sohail Nasir Nawa-e-Waqt Islamabad
Mujahid Torwai Aug 07, 2015 10:47pm
Dear Readers! Thanks for your good comments, I am not a professional photographer but this just my love with my Beautiful Swat Kohistan. The reason behind this photo blog is to explore the beautiful Swat Kohistan. I hope that this blog will attract the international, national and local hikers towards Swat Kohistan
فیصل Aug 08, 2015 04:25am
@Majid Ali Bhai jan ap jis ko photoshop samjhey woh yeh long exposure pictures han yeh phr different types of filters ka use.
فیصل Aug 08, 2015 04:26am
@Mujahid Torwai Nice effort janab
Amjad Aug 08, 2015 08:45am
brother...... so nice work....... simply excellent....... congratulate you on this worthy work
sabirali Aug 08, 2015 09:22am
Excellent job.
M. Nadeem Zuberi Aug 08, 2015 09:48am
excellent article, wonderful photography.
shafeeq Aug 08, 2015 10:08am
bilandkot ko b dikawo zara
Faisal Aug 08, 2015 11:13am
Excellent place with excellent photo shoo coverage, really a brilliant job. Hats off, keep the good work carry on !!!
Riasat Ullah Khan Aug 08, 2015 11:42am
Good job and perfect photography. Someone tell me that when I save photo from this blog then the clearness and size of photo here is not same as the save one why.....and what type of DSLR camera was used in such a perfect photography.?????
ارشد علی خان Aug 08, 2015 11:42am
سوات کو منی سوٹزرلینڈ کہتے ہیں اور اگر ھماری صوبائی حکومت بھی چاہے تو اس جنت نظیر علاقے کو تھوڑی سے محنت سے کافی سے زیادہ بہتر کیا جا سکتا ہے تاہم اگر حکمران چاہے تب نہ ؟ یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے اور حکمرانوں کو نان ایشوز پر سیاست کرنے سے ہی فرصت نہیں۔
ارشد علی خان Aug 08, 2015 11:47am
مری بھی ایک خوبصورت پہاڑی علاقہ ہے تاہم مری کو حسین بنایاگیا ہے جبکہ ہمارے شمالی علاقات جات کو حسین بنانے کی ضرورت نہیں کیونکہ قدرت ویسے ہی ان پر کافی مہربان ہے تاہم اگر ضرورت ہے تو حکمرانوں کی مہربانی کی۔ اگر سوات سمیت شمالی علاقات جات میں صرف بہترین سڑکوں کا جال بچھا دیا جائے تو بھی حکومت کو اس مد میں کافی ریونیو مل سکتا ہے لیکن صوبائی حکومت پچلھے دو سال سے تخت بھائی کے کھنڈرات کو جانے والی سڑک پر ایک فلائی اوور مکمل نہیں کر سکی ہے جس کی وجہ سے وہاں کے مقامی رہائشیوں کے ساتھ ساتھ تخت بھائی میں موجود اشوک اعظم دور کے کھنڈارت کو دیکھنے کے لئے آنے والے سیاح بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
Altaf Hussain Aug 08, 2015 01:21pm
very nice pictures, i already visited those places and i swear that these places are heaven on earth
Jamshed Khan Aug 08, 2015 04:01pm
Masha Allah Zabardast
ISHFAQ AHMED AWAN Aug 08, 2015 07:35pm
nice photo graph you loaded nice work
MEHMOOD ALI Aug 08, 2015 07:35pm
BOHAT KHOBSORT ARTICAL HAY APP KA SAWAT KA KOHISTAN. INSHALLAH ZINDAGI RAHI AUR ALLAH NAIN CHAHA TU MAIN ZAROOOR YA HASEEEN WADIYAAN AUR YAHAAN K MOUSAM KA MAZA LAY NAIN ZAROOR JAAON GA.... UMEED HAY APP ES TARAAAH K AUR BHI ARTICAL AUR TASAWEER SAY HAMAIN AGAAH KARAIN GAY,,,,, SHUKRIYA MEHMOOD ALI FROM KARACHI PAKISTAN...
malik zain Aug 09, 2015 01:59pm
very nice and most eautiful
malik zain Aug 09, 2015 01:59pm
very nice
Sharminda Aug 09, 2015 05:16pm
SubhanAllah
زبیرتوروالی Aug 10, 2015 02:43am
یہ سوات کے خوبصورت علاقے سوات کوہستان کی صرف ایک چھوٹی ٹریک کی تصاویر ہیں۔ اسی طرح کے بیسوں ٹریکس اس علاقے میں موجود ہیں جن پر چل کر اپ چترال، غزر، دیر، کندھیا اور بونیر کو بھی نکل سکتے ہیں۔ بہت جلد ین دیگر ٹریکس پر بھی چل کر اپکو بھی اس مزے میں شریک کریں کے۔
Rahim Sabir Aug 10, 2015 11:13am
جیسے دلھن کی نقاب کشائی کی گئی ہے مجاہد توروالی کی جانب سے۔۔۔لیکن محض چہرہ پورے جسم کی ضامن نہیں ہوسکتا لہذا یہ بھی ایک چھوٹے سے خوبصورت حصے کی خوبصورتی کو عیاں کرنے کی سعی کی گئی ہے اور اس وادی میں اور بھی بہت سی دیکھنے کی جگہیں ہیں۔ بہت عمدہ مجاہد توروالی
Shakeel Ahmed Aug 11, 2015 11:39am
Dear Majid, No doubt its very beautiful valley, last month I hv visited this area 5th time and I always explore some new area but this area is new to me, can u guide me how to reach there. Regards, Shakeel Ahmed
Saddam Hussain Aug 11, 2015 02:18pm
I haven't visited the Sawat, but now it's necessary for me to visit this part of heaven.
عدنان Aug 11, 2015 02:22pm
@زبیرتوروالی زبردست یہاں ہوٹل یا ریسٹ ہاؤس کی سہولت میسر ہے ؟
Muhammad Ayub Khan Aug 12, 2015 12:31am
paharhoN par daraaakht hona aor dermeyaan sey daryaa ka guzarna kaafi naheyin-isiy tarah peeth par thela bandh kar chand kilmeter peydal chalna ---- kaafi naheyiN ----ji ilaqey ki tum baat kar rahey ho yeh maziy qareeb meyN talibaan sey waguzar kiya huva ilaqa hey-----------maghrabi/ european seyahoN ko khenchney key liye pehley security ---phir sun bath-phir rahayish ka munasib intizaam-- phir khamir zada meetha angoor ka paniy waghera-- --hum log apney seyahon ko to security naheiyn dey saktey--- woh log jo ziyda hi free heyN un ko security keysey dogey--- oopar likhiy chezon ka intizaam karo - dekho kitney log aayeN gey--------
Muhammad Ayub Khan Aug 12, 2015 12:33am
@Riasat Ullah Khan save as tiff- you will solve your problem-- present format is jpeg--- that does not save quality images
Muhammad Ayub Khan Aug 12, 2015 12:46am
@عدنان khaney ko kiya aor kahaN par miltaa hey? medical sahoolteyN KIYA heyN??rahayesh ka kiyaa intizaam hey------------------yeh naheyin to yeh khubsoortiy sirf maqamiy logoN keyliye hey----bahir sey koyi naheyin aaye gaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaa----
Mujahid Torwai Aug 19, 2015 10:07pm
@Shakeel Ahmed you can contact me via my email: [email protected]