• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کپل شرما نے شادی کرلی؟

شائع August 6, 2015
فوٹو/ بشکریہ ہندوستان ٹائمز—۔
فوٹو/ بشکریہ ہندوستان ٹائمز—۔

ہندوستانی ٹی وی چینل "کلرز" پرپیش کیے جانے والے مشہور مزاحیہ شو "کامیڈی نائٹس وِد کپل" کے میزبان کپل شرما نے اپنی ناسازی طبیعت کی بناء پر کچھ عرصہ تک پروگرام سے دوری اختیار کی.

اب جبکہ وہ اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے والے ہیں، ایلی ایورم کے ساتھ ان کی شادی کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں، جن سے بظاہر یہ محسوس ہوتا ہے کہ کپل نے شادی کے لیے کچھ عرصہ تک شو کی میزبانی ترک کی.

ہم بھی یہی سمجھے تھے،لیکن ایسا نہیں ہے!

مزید پڑھیں: کپل شرما کا شو 'عارضی طور پر بند'

کریم کلر کی شیروانی اور سہرے میں ملبوس کپل شرما اور رئیلٹی شو "بگ باس سیزن 7" سے سامنے آنے والی ایلی ایورم کی عروسی جوڑے میں ملبوس یہ تصاویر دراصل اُن کی آنے والی فلم " کس کس کو پیار کروں" کے ایک سین کی ہیں.

فوٹو/ بشکریہ انڈیا ڈاٹ کام
فوٹو/ بشکریہ انڈیا ڈاٹ کام

عباس مستان کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں کپل شرما اور ایلی ایورم مرکزی کردار ادا کررہے ہیں.

رتن جین گنیشن جین اور عباس مستان کی اس مشترکہ پروڈکشن میں ورون شرما، سپریا پاتھک، منوج جوشی اور ارباز خان بھی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے.

دوسری جانب کلرز چینل نے "کامیڈی نائٹس وِد کپل" میں ناظرین کے ہر دلعزیز میزبان کپل شرما کی واپسی کے حوالے سے ایک پرومو ویڈیو بھی ریلیز کردی ہے.

"کامیڈی نائٹس وِد کپل" کا آغاز 2013 میں ہوا، جس کے بعد بولی وڈ کی متعدد بڑی شخصیات نے اس میں شرکت کی۔

انڈیا کے اداکاروں کے ساتھ ساتھ کپل شرما نے اپنے شو میں متعدد پاکستانی شخصیات کو بھی دعوت دی جن میں وسیم اکرم، شعیب اختر، فواد خان، علی ظفر اور عاطف اسلم شامل ہیں۔

بشکریہ: ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024