• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

توانائی سیکٹر: گردشی قرضے ایک بار پھر 570ارب

شائع August 5, 2015
سرکاری اداروں نے 136ارب، نجی شعبے نے 433 ارب کی ادائیگی کرنی ہیں۔خواجہ آصف...فائل فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب
سرکاری اداروں نے 136ارب، نجی شعبے نے 433 ارب کی ادائیگی کرنی ہیں۔خواجہ آصف...فائل فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب

اسلام آباد:بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے گردشی قرضے ایک بار پھر 570 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبوں پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 570 ارب روپے کے واجبات ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے مئی 2013 میں حکومت میں آنے کے بعد جون 2014 تک توانائی سیکٹر کے 480 ارب روپے کے گردشی قرضہ ادا کرکے بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ کیا تھا مگر ایک سال میں ہی گردشی قرضہ گزشتہ ادائیگی سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ''بجلی بحران : 480 ارب کا گردشی قرضہ ادا''

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اداروں نے 136ارب روپے، نجی شعبے نے 433 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیٹ ہائیڈل منافع کی مد میں واپڈا نے خیبر پختونخوا حکومت کو ایک ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، کے پی کے حکومت کو گزشتہ مالی سال کے دوران 7 ارب 90 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

تبصرے (1) بند ہیں

SMH Aug 05, 2015 09:09pm
پاکستانی استاد عوام سےاندھیروں کی بھی قیمت وصول کر رھے ہیں،،شاباش لگے رہو ۔۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024