• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

13 ٹپس جو سرکے کو باکمال ثابت کردیں

شائع August 4, 2015 اپ ڈیٹ May 2, 2021
ر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ ایک ایسی سپر چیز ہے جو بہت کچھ ایسا کرسکتی ہے جس کا آپ نے کبھی تصور تک نہیں کیا ہوگا— کریٹیو کامنز فوٹو
ر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ ایک ایسی سپر چیز ہے جو بہت کچھ ایسا کرسکتی ہے جس کا آپ نے کبھی تصور تک نہیں کیا ہوگا— کریٹیو کامنز فوٹو

سرکہ ایسی چیز ہے جو ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود ہوتی ہے تاکہ کھانے کا ذائقہ دوبالا کیا جاسکے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ ایک ایسی سپر چیز ہے جو بہت کچھ ایسا کرسکتی ہے جس کا آپ نے کبھی تصور تک نہیں کیا ہوگا؟

جی ہاں واقعی سفید سرکہ ایک ایسی چیز ہے جسے آپ کے باورچی خانے میں خصوصی جگہ ملنی چاہئے۔

درج ذیل میں صرف کھانے پکانے میں استعمال ہونے والے سرکے کے ایسے فوائد جانے جو آپ کو دنگ کردیں گے۔

کمپیوٹرز کی صفائی

آپ کا کمپیوٹر، پرنٹر وغیرہ اس وقت زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتے ہین جب وہ صاف اور مٹی سے پاک ہو اور اس کے لیے سرکہ ایک جادوئی محلول کا کام کرتا ہے۔ بس کمپیوٹر یا پرنٹر کی صفائی سے قبل اس بات کو یقینی بنالیں کہ یہ ڈیوائسز بند ہو اس کے بعد پانی اور سرکے کی یکساں مقدار ایک بالٹی میں مکس کریں۔ ایک صاف کپڑا اس محلول میں بھگوئیں اور پھر اسے سختی سے کمپیوٹر یا پرنٹر پر رکھ کر دبائیں اور پھر صاف کرنا شروع کریں۔

بال پوائنٹ یا قلم کے دھبے صاف کرے

ننھے بچے اکثر بال پین یا قلم سے دیواروں پر اپنے فن مصوری کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں یا سفید میز پر اسکول اسکول یا دفتر کھیلتے ہوئے نشانات لگا دیتے ہیں تو غصہ مت کریں بلکہ سفید سرکے کو ایک کپڑے یا اسفنج پر ڈال کر نشانات والی جگہ کو صاف کریں۔ یہ عمل اس وقت تک دہرائیں جب تک دھبے ختم نہیں ہوجاتے۔

قینچی کو تیز کرے

جب آپ کی قینچی کے بلیڈ کی تیزی ختم ہونے لگے یا اس پر کچھ چپک جائے تو اسے صاف کرنے کے لیے پانی کا استعمال مت کریں بلکہ قینچی کو بند کرکے اسے سرکے سے ڈوبے کپڑے سے صاف کریں اور کسی دوسرے کپڑے سے اسے خشک کرلیں۔

قالین کی چمک دوبارہ بحال کریں

اگر آپ کا قالین یا کارپٹ بوسیدہ اور دبا ہوا نظر آنے لگے تو اس میں نئی زندگی دوڑانے کے لیے ایک جھاڑو کو ایک کپ سفید سرکے اور ایک گیلن پانی سے مل کر بنے محلول میں ڈبو کر پھیریں۔ قالین کے مرجھائے ہوئے دھاگے پھر سے چمک اٹھیں گے اور آپ کو اسے دھلوانے کا نہیں سوچنا پڑے گا۔

باورچی خانے کے سنک کو رکھے رواں

سرکے اور بیکنگ سوڈے کا امتزاج ڈرین میں پھنسے کچرے کو ہٹانے کے موثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے جبکہ یہ پانی کے پائپس کے ساتھ ساتھ جیب پر بھی گراں نہیں کزرتا۔ پہلے آدھے کپ بیکنگ پاﺅڈر کو انڈیل کر ایک کپ سرکے کو ڈرین میں ڈالیں، جب ان کا جھاگ بن کر بیٹھنے لگے تو اسے گرم پانی سے فلش کردیں۔ پانچ منٹ تک انتظار کریں اور پھر ٹھنڈا پانی ڈالیں۔ یہ تیکنیک کچرا صاف کرنے کے ساتھ ساتھ بو کا باعث بننے والے بیکٹریا کو بھی صاف کردیتی ہے۔

سیگریٹ کی بو دور بھگائے

اگر تو آپ سیگریٹ نوشی سے نفرت کرتے ہیں مگر دوستوں کی آمد کی وجہ سے گھر کے کسی کمرے میں اس کی بو پھیل جائے تو کم گہرے ڈونگے کو تین چوتھائی حد تک سفید سرکے سے بھر کر کمرے میں اس جگہ رکھ دے جہاں سیگریٹ کی بو سب سے زیادہ محسوس ہورہی ہے، اگر پورے گھر میں بو پھیل چکی ہے تو ایسے کئی برتن استعمال کریں۔ اس طریقہ کار سے محض ایک دن کے اندر یہ بو ختم ہوجائے گی۔

جمی ہوئی چکنائی سے نجات

چولہوں، بوائلر یا کچن کاﺅنٹر پر اکثر گھی کے داغ جم جاتے ہیں جنھیں صاف کرنا کوئی آسان کام نہیں، اس کے لیے پانی اور سرکے کی یکساں مقدار سے محلول تیار کرکے اس میں ایک کپڑے کو بھگو کر رگڑیں۔ اس گریس کو صاف کرنے کے ساتھ سرکہ وہاں بس جانے والی بو کو بھی ختم کردے گی۔

مائیکرو ویو کو چمکائیں

مائیکروویو کو صاف کرنے کے لیے ایک شیشے کے باﺅل میں چوتھائی کپ سرکہ ایک کپ پانی میں شامل کرکے ڈال دیں اور پھر پانچ منٹ تک مائیکروویو کو چلائیں۔ اس کے بعد باﺅل کو ٹھنڈا ہونے دیں پھر اس میں ایک کپڑا یا اسفنج ڈال کر مائیکروویو کے اندر لگے دھبوں اور دیگر گندنی کو صاف کرلیں۔

سلور کے برتنوں کو نیا بنائیں

اپنے سلور کے برتنوں بلکہ بریسلیٹ، انگوٹھیوں اور دیگر زیورات کو بھی آپ چمکا سکتے ہیں بس انہیں آدھا کپ سفید سرکے اور دو چائے کے چمچ بیکنگ پاﺅڈر سے بنے مکسچر میں دو سے تین گھنٹے تک ڈبوئے رکھیں۔ پھر انہیں ٹھنڈے پانی سے دھو کر کسی نرم کپڑے سے خشک کرلیں۔

سرامکس ٹائلز کو جگمگائیں

اگر تو پانی یا صابن کے نتیجے میں آپ کی ٹائلز کی چمد دمک ماند پڑگئی ہے تو اس میں جگمگاہٹ واپس لانے کے لیے آدھا کپ سفید سرکہ، آدھا کپ امونیا اور چوتھائی کپ سہاگہ ایک گیلن گرم پانی میں مکس کرلیں۔ اب اس میں بھگو کر کپڑا پھیریں اور پھر ٹھنڈے پانی دھو لیں پھر ہوا سے خشک ہونے دیں۔

کپڑوں کا رنگ اترنے سے بچائے

اگر تو آپ کو کپڑوں کا رنگ اترنے کی پروا ہے تو ایک سادہ طریقے سے آپ سرخ یا دیگر شوخ رنگ کے ڈائی کپڑوں کو بچاسکتے ہیں جو واشنگ مشین میں دیگر کپڑوں کو بھی تباہ کردیتے ہیں۔ اپنے ایسے شوخ رنگ کے کپڑوں کو پہلی بار دھونے سے قبل چند کم سفید سرکے میں دس سے پندرہ منٹ تک ڈبو کر رکھیں۔ اس کے بعد آپ کو کبھی رنگوں کے اترنے کی پروا نہیں رہے گی۔

استری کے جلنے کا نشان دور بھگائیں

اگر آپ کی غفلت کے نتیجے میں استری سے کوئی کپڑا جل جاتا ہے تو کسی چھوٹے پین میں نمک اور سرکے کی یکساں مقدار کو گرم کرنے سے بننے والے پیسٹ سے اسے صاف کریں پھر ایک کپڑے کو صاف پانی میں بھگو کر باقی ماندہ جلنے کے نشان کو صاف کردیں۔

ونڈوز بلائنڈ کو صاف کریں

اگر تو آپ کی کھڑکیوں میں بلائنڈز لگی ہیں تو ان کی صفائی کے لیے کاٹن کے سفید دستانے پہن کر انگلیوں کو سفید سرکے اور گرم پانی کی یکساں مقدار سے بنے محلول سے گیلا کرلیں۔ اب اپنی انگلیاں بلائنڈ کے دونوں جانب ڈال کر اسے صاف کرلیں۔ صاف پانی کا ڈونگا بھی اپنے رکھیں جس سے دستانوںکو وقتاً فوقتاً صاف کرتے رہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Prof. Dr. K. M. Khawar Aug 05, 2015 12:34am
please do pollute the information bank by printing such popular writings. All types of vinegars are made up of 5-10% glacial acetic acid.
Syed S Hashmi Jan 28, 2016 02:48am
We attach all values to your great tips that surface up of paramount importance in daily lives. Your tips deserve commendations. Thanks.
syed saeed akhter Feb 19, 2016 05:22pm
good tips

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024