• KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:20pm
  • LHR: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:17pm
  • KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:20pm
  • LHR: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:17pm

چکوال میں تیل کے ذخائر دریافت

شائع August 4, 2015
۔ —. فائل فوٹو اے پی
۔ —. فائل فوٹو اے پی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لیمیٹد (اوجی ڈی سی ایل) نے چکوال میں تیل کے ذخائر دریافت کرلیے جن سے ابتدائی طور پر 180 بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار شروع کی جائے گی۔

ڈان نیوز نے ترجمان اوجی ڈی سی ایل کے حوالے سے بتایا کہ چکوال میں چک نورنگ ساوتھ 1 سے تیل کے ذخائر دریافت کئے گئے ہیں۔ کنویں کی کھدائی 3220 میٹر تک کی گئی۔

مزید پڑھیں: جہلم کے قریب تیل کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت

ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 180 بیرل یومیہ خام تیل جیٹ پمپ کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق کنویں کی کھدائی اور ساخت کے لئے مکمل طور او جی ڈی سی ایل کے ماہرین پر انحصار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شیل گیس اور تیل کے وسیع ذخائر کا انکشاف

تیل کی اس دریافت سے ملکی تیل کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور ملکی معیشت پر انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

خیال رہے کہ تقریباً چار ماہ قبل اوجی ڈی سیٕ ایل نے سندھ میں خام تیل کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ترجمان نے ڈان کو بتایا تھا کہ یہ دریافت ملک کے تیل کے ذخائر میں ایک اہم اضافہ ہوگی۔

تیل کی ملکی پیداوار تقریباً 80 ہزار بیرل روزانہ ہے، جبکہ اوجی ڈی سی روزانہ چھیالیس ہزار بیرل تیل روزانہ پیدا کررہی ہے۔

تبصرے (8) بند ہیں

Israr Muhammad khan Yousafzai Aug 04, 2015 08:47pm
بہت اچھی خبر بلکہ خوشخبری ھے پاکستان کو نجی شعبے کے ساتھ مل کر تیل کی پیداور بڑھانا چاہئے اور ساتھ ساتھ تیل صاف کرنے کے کارخانے ملک کے اندر لگانے چاہئے
ارشد علی خان Aug 04, 2015 10:57pm
پاکستان کے لئے ایک اچھی خبر ہے تاہم حکومت کو بلوچستان میں امن و امان کا مسئلہ حل کر کے وہاں بھی تیل کی تلاش کرنی چاہیئے کیونکہ ایک اندازے کے مطابق بلوچستان میں سب سے زیادہ تیل دریافت کیا جاسکتا ہے ۔
Muhammad Ali Raja Aug 04, 2015 11:50pm
Firstly, I am interested to know the % of total consumption of oil in pakistan is locally produced. Secondly, why not locally produced oil is provided to thermal power generation companies because it would be cheap and resultantly electricity prices would not be increased. Thirdly, why the conerned ministry inform Pakistani people about the oil local production position on regular basis, may be people start asking such silly questionslike I have asked.
Read All Comments

کارٹون

کارٹون : 25 اپریل 2025
کارٹون : 24 اپریل 2025