• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
phpCh4xIp
phpCh4xIp
شائع August 3, 2015 اپ ڈیٹ March 28, 2017

دنیا کی سیر پر مجبور کردینے والی 19 بہترین فلمیں


گھومنا پھرنا کس کو پسند نہیں ہوتا مگر ملک سے باہر جانا ہر کسی کے استطاعت میں نہیں ہوتا مگر کئی بار ایک فلم کو دیکھنا یہ خواہش پوری کردیتا ہے۔

جیسے لارڈ آف دی رنگز سیریز کی فلمیں نیوزی لینڈ میں عکسبند ہوئیں اور ان مقامات کی خوبصورتی دیکھنے والوں کو دنگ کردیتی ہے۔

اس طرح متعدد فلمیں ایسی ہیں جن کو دیکھ کر ہوسکتا ہے کہ آپ کی دنیا کا سفر کرنے کی خواہش گھر بیٹھے پوری ہوجائے یا آپ اچھی مالی پوزیشن کے حامل ہیں تو آپ کے اندر وہاں جانے کی خواہش پیدا ہوجائے۔

ایسی ہی کچھ فلموں کے بارے میں جاننا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔

انڈر دی تسکان سن (Under the Tuscan Sun)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

معروف امریکی ناول نگار فرانسس مائیز کی کتاب پر مبنی فلم ' انڈر دی تسکان سن' ایک حال ہی میں ابھر کر سامنے آنے والے مصنف کی کہانی بیان کرتی ہے جو اٹلی کے علاقے تسکانی میں تعطیلات گزارتے کے دوران اطالوی دیہات میں ایک ولا خرید لیتا ہے۔

2003 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم اٹلی کے متعدد مقامات پر تیار کی گئی جن میں تسکانی، فلورنس، روم، سائنا، آریزو وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ فلم میں دکھائے جانے والے انوکھے دیہات، تسکان کے نواحی علاقے اور دنگ کردینے والے ساحلی مناظر دیکھنے والوں کو اٹلی کی خوبصورتی سے مسحور کردیتے ہیں۔

سلم ڈاگ ملینیئر (Slumdog Millionaire)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک ایسے بچے کی کہانی جو انڈیا کی کچی بستیوں میں پلتا بڑھتا ہے اور پھر ایک گیم شو ہو وانٹس ٹو بی اے ملینیئر میں جاکر سلم ڈاگ ملینیئر بن جاتا ہے۔ اس فلم میں انڈیا کا حقیقی چہرہ دکھایا گیا ہے یعنی پرہجوم، گندے اور غربت زدہ بستیاں۔ مگر اس میں انڈیا کی کافی بہترین چیزیں بھی دکھائی گئی ہیں جو دیکھنے والوں کے اندر اشتیاق پیدا کرتا ہے کہ وہ کچھ ایسے دیکھے جو کبھی دیکھا نہ ہو۔ اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ آگرہ اور ممبئی میں ہوئی۔

دی موٹرسائیکل ڈائریز (The Motorcycle Diaries)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

حقیقت پر مبنی 23 سالہ چی گویرا کی یہ کہانی دل موہ لینے کے لیے کافی ہے۔میڈیکل کے آخری سمسٹر کے درمیان چی گویرا پنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر لاطینی امریکا دیکھنے کا ارادہ کرتا ہے۔ اس سفر میں جن حالات اور واقعات کا حضرت چی گویرا اور اس کا دوست مشاہدہ کرتا ہے وہ ان کی زندگی پر بہت گہرا اثر چھوڑتا ہے جس کے باعث چی گویرا کے اندر عوام کی حقوق کی جدوجہد کا انقلاب ابھر آتا ہے۔ تاہم اس فلم میں جنوبی امریکا کی خوبصورتی کو زبردست انداز میں پیش کیا گیا ہے جن میں ارجنٹینا، پیرو، چلی، کولمبیا، وینزویلا اور کیوبا کے مختلف مقامات شامل ہیں۔

رومن ہالیڈے (Roman Holiday)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ہولی وڈ کی کلاسیک بلیک اینڈ وائٹ فلم جس میں معروف اداکارہ آڈرے ہپ برن نے اپنے کرئیر کی سب سے بہترین اداکاری کی۔ اس فلم میں 1950 کی دہائی کے روم کو اپنی شناخت چھپانے والی شہزادی اور ایک امریکی شخص کی نظروں سے دکھایا گیا ہے جس کی محبت میں وہ لڑکی گرفتار ہوجاتی ہے۔ اس فلم کی عکسبندی روم کے تاریخی شہر کے متعدد آئیکون سمجھے جانے والے مقامات پر ہوئی ہے۔

ان ٹو دی وائلڈ (Into the Wild)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم ایک بہترین طالبعلم اور ایتھلیٹ کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو کالج سے گریجویشن کرکے الاسکا کی سیر پر نکلنے کے سب کچھ چھوڑ دیتا ہے اور ویران علاقوں میں مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ امریکا کے مختلف خوبصورت مقامات میں ہوئی جن میں الاسکا، کیلیفورنیا، اوریگن، واشنگٹن، جارجیا، ایریزونا، نویڈا اور ساﺅٹھ ڈکوٹا قابل ذکر ہیں۔

لارڈ آف دی رنگز (Lord of the Rings)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

معروف ناول نگار جے آر آر ٹالکین کے ناول پر مبنی فلم لارڈ آف دی رنگ کس کو یاد نہیں جس میں ایک افسانوی دنیا کو دکھایا گیا جو ہوبٹس اور ڈارک لارڈز سے بھری ہوتی ہے۔ اس فلم کے کئی حصے ہیں جو سب کے سب نیوزی لینڈ کی انتہائی خوبصورت لوکیشنز پر فلمائے گئے اور انسان قدرت کی صناعی کو دیکھ کر دنگ رہ جاتا ہے۔

انڈو چینی (Indochine)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم 1930 کی دہائی کے انڈو چائنا کے اوپر بنائی گئی ہے جس وقت اس علاقے سے فرانسیسی سامراجی راج کا اختتام ہوا۔ اس فلم کا پلاٹ ایک فرنچ خاتون، ویت نامی شہزادی کے گرد گھومتا ہے اور یہ دونوں ایک فرانسیسی نیوی افسر کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ ملائیشیائ، ویت نام اور ہلونگ بے میں ہوئی جس کی خوبصورتی سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

کیچ می اف یو کین (Catch Me if You Can)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فلم میں ایک انیس سالہ نوجوان کی حیران کن مگر سچی کہانی کو پیش کیا گیا ہے جو خود کو ایک وکیل، ڈاکٹر اور پائلٹ کے روپ میں پیش کرکے لاکھوں ڈالرز کی ہیراپھیری کرتا ہے۔ اس فلم کا مرکزی کردار ہر وقت ہی کسی نہ کسی نئی جگہ کا رخ کررہا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اسے تین مختلف جگہوں کیلیفورنیا، نیویارک اور کیوبک میں فلمایا گیا۔

سیون ائیرز ان تبت (7 Years in Tibet)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فلم سیون ائیرز ان تبت میں بریڈ پٹ نے ایک آسٹرین سیاح کا کردار ادا کیا ہے جو دلائی لامہ کا دوست بن جاتا ہے اور اسی دورانیے میں چین تبت کا کنٹرول سنبھال لیتا ہے۔ یہ ایک سچی کہانی پر مبنی فلم ہے اور اس کے کچھ مناظر تبت میں ہی فلمائے گئے جبکہ دیگر مقامات میں ارجنٹینا، کینیڈا، آسٹریا، چلی اور انگلینڈ قابل ذکر ہیں جہاں کے مناظر سیاحت کے شوقین افراد کی پیاس کافی حد تک بجھا دیتے ہیں۔

دی بیچ (The Beach)

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

فلم دی بیچ تین نوجوانوں کی کہانی بیان کرتی ہے جو تھائی لینڈ میں ایک الگ تھلگ جزیرہ دریافت کرتے ہیں اور وہاں مشکلات میں پھنس جاتے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ تھائی لینڈ بھر میں ہوئی جن میں پکیٹ، کرابی، بینکاک اور فی فی لیہ آئی لینڈ قابل ذکر ہیں۔

وائلڈ (Wild)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

وائلڈ نامی اس فلم میں ایک خاتون کے سفر کو فلمایا گیا ہے جو اپنی شادی کی ناکامی اور والدہ کی موت کے بعد پیسیفک کریسٹ ٹرائل کے سفر پر نکل جاتی ہے۔ اس فلم میں دکھائے جانے والے مقامات کسی بھی ہائیکر کو مسحور کرنے کے لیے کافی ہیں جن میں سے بیشتر اوریگن کے کراٹر لیک نیشنل پارک، ایش لینڈ اور بینڈ کے ہیں جبکہ واشنگٹن اور کینیڈین شہر وینکوور کو بھی دکھایا گیا ہے۔

دی اینڈلیس سمر (The Endless Summer)

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ڈائریکٹر بروس براﺅن نے دو نوجوان سرفرز کی ایک مثالی لہر کو تلاش کرنے کی جستجو کو اس فلم میں بہت دلچسپ انداز سے دکھایا ہے جس کے دوران یہ نوجوان دنیا بھر کے مختلف مقامات کا سفر کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس فلم کو آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، گھانا، نیوزی لینڈ، کیلیفورنیا، تاہیتی، نائیجریا اور سینیگال کے ساحلی مقامات پر عکسبند کیا گیا اور اس کے سمندری مناظر جنت نظیر ہیں۔

ایزی رائڈر (Easy Rider)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایزی رائڈر میں امریکا بھر میں سڑک کے کلاسیک سفر کو دکھایا گیا ہے جس کے دوران دو موٹرسائیکل سوار لاس اینجلس سے نیو اورلینز تک کا سفر کرتے ہیں۔ اس فلم میں مغربی امریکا کے صحرا اور سرخ چٹانیں نظر آتی ہیں جبکہ جنوب کے مختلف مقامات کے مناظر بھی اس کا حصہ ہیں۔ مجموعی طور پر اس فلم کی شوٹنگ نیو میکسیکو، کیلیفورنیا، یوٹاہ، ایریزونا اور لوزیانا میں کی گئی۔

آﺅٹ آف افریقہ (Out of Africa)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

آﺅٹ آف افریقہ ایک لو اسٹوری ہے جو کینیا میں ایک بیوہ خاتون اور ایک شکاری کے درمیان پروان چڑھتی ہے۔ کینیا کے ساتھ ساتھ اس فلم کے کچھ حصوں کو انگلینڈ میں بھی فلمایا گیا۔ کھلے میدان اور بڑے جانورون کا نظارہ اس فلم کے ناظرین کے لیے سفاری ٹرپ کا کام کرتے ہیں۔

مڈ نائٹ ان پیرس (Midnight in Paris)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک مصنف کا اپنی منگیتر اور سسرال والوں کے ہمراہ پیرس کا دورہ ٹائم ٹریولنگ تجربہ بن جاتا ہے۔ اس فلم میں پہلے مصنف کو دن کی روشنی میں پیرس کی خوبصورتی دیکھنے کا موقع ملتا ہے جن میں پیرس اور دیگر مقامات قابل ذکر ہیں جبکہ اس کے بعد ٹائم ٹریول کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ یہ شہر 20 ویں صدی میں رات کو کیسے مسحورکن ہوگا۔ اس فلم کی بیشتر شوٹنگ پیرس میں ہوئی تاہم فرانس کے کچھ دیگر علاقوں میں بھی اس کو فلمایا گیا۔

پائریٹس آف دی کیرئیبین (Pirates of the Caribbean)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بحری قزاقوں کی اس فلم کا ہر حصہ ہی ان مہم جوئی کے شوقین سیاحوں کے لیے مثالی حیثیت رکھتا ہے جو کسی جزیرے کی شکل میں جنت کی تلاش میں ہو۔ اس فلم میں دکھائے جانے والے قزاقوں کی شوٹنگ ڈومینیکن ری پبلک، سینٹ ونسینٹ، گریناڈائنز اور کیلیفورنیا میں ہوئی اور ان کے مناظر کس کے ذہن سے نکل سکتے ہیں؟

دی دارجلنگ لمیٹڈ (The Darjeeling Limited)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ تین بھائی انڈیا بھر میں ٹرین کے سفر پر اس توقع کے ساتھ نکلتے ہیں کہ وہ اگلے سال ایک بار پھر اپنے والد کی آخری رسومات کے لیے اکھٹے ہوں گے۔ ان تینوں بھائیوں کو اوڑی پور، جودھ پور اور دیگر انڈین شہروں میں سفر کے دوران متعدد دلچسپ واقعات کا سامنا ہوتا ہے۔ مگر اس کی خاص بات فلم میں نسبتاً غیر معروف انڈین شہروں کی حیران کن خوبصورتی کو عکسبند کرنا ہے۔

ڈاکٹر ژواگو (Doctor Zhivago)

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

ڈاکٹر ذواگو ایک روسی فزیشن اور شاعر کی زندگی پر بنائی جانے والی کلاسیک فلم ہے جو پہلی جنگ عظیم اور انقلاب اکتوبر کے عہد کو ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی ہے، فلم کا مرکزی کردار ایک ایسی خاتون کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے جو پہلے ہی شادی شدہ ہوتی ہے۔ یہ فلم تین گھنٹے طویل ہے اور درحقیقت روس کی جگہ فن لینڈ، اسپین اور کینیڈا میں عکسبند ہوئی ہے۔

کیسینو رائل (Casino Royale)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ جیمز بونڈ کا ایسا پہلا مشن ہوتا ہے جس میں وہ پوکر کی گیم میں ایک اسلحے کے ڈیلر کو شکست دینے کے مشن پر نکلتا ہے۔ اس فلم کی کہانی کے مطابق جیمز بونڈ جس کیسینو میں جاکر کھیلتا ہے وہ مونٹی نیگرو میں ہے مگر حقیقت تو یہ اس فلم کی اکثر شوٹنگ اٹلی، چیک ری پبلک، انگلینڈ اور بہاماز میں ہوئی جو ہر طرح کے قدرتی مناظر دیکھنے کے شوقین افراد کی خواہش پوری کردیتے ہیں۔

تبصرے (32) بند ہیں

Abdullah Saeed Aug 03, 2015 11:14pm
Good information
Ahmed Zarar Aug 04, 2015 04:27pm
Indian movies 1-An Evening in Paris (1967) 2-Around the world in 8 dollars (1967) Pakistani Movie 1-KHAMOSH NIGAHAIN (1971)
Hasan Raza Aug 04, 2015 05:06pm
Good Thinker always gather interesting info.
نجیب احمد سنگھیڑہ Aug 04, 2015 06:43pm
میں یہ فلمیں وقت ملنے پر دیکھوں گا۔ فی الحال تو یہ موویز دیکھنا ممکن نہیں ہے کیونکہ : کیا لطف انجمن کا، جب دل ہی بجھ گیا ہو
عائشہ بخش Aug 04, 2015 10:01pm
اچھی اور نہایت مفید انفارمیشن تھی جو آج شائع ہوئی
PERVEZ KHAN Aug 04, 2015 10:36pm
beautiful piece of information given in a nutshell, urge reader to watch the movie first and then to visit those beautiful places around the globe.
Muhammad Hasan Aug 05, 2015 01:05am
Hangover series???
Ahmed Zarar Aug 05, 2015 03:49am
In Movie - Jeans ( 1998 ) song "Ajooba Hai" have covered 7 wonders of the world.
Ahmed Zarar Aug 05, 2015 04:57am
In new Indian movies 1-Ishkq in Paris (2013) 2-Queen (2014) 3-Jutt and juliet(2012) 4-Bhagam Bhag (2006) 5-Dill chahta ha (2001) 6-kites (2010) 7-Zindagi na mila ge dobara(2011) 8-Barfi(2012) 9-Namaste London (2007) 10-Kal Ho Naa Ho (2003) 11- English Winglish (2012) 12-Chennai Express (2013) 13 -Bachna Ae Haseeno (2008) 14- Rockstar (2011) 15-ever green "Dilwale Dulhania Le Jayenge (1995) 16-PK (2015) 17-Jab Tak Hai Jaan (2012) 18-Singh is king(2008) 19-Yuvvraaj (2008) 20-New York(2009) Pakistani movie "Khuda ka leya"and to Significant English movies 1- the Fall (2006) 2-the printed veil (2006) to be continued ............
ZAHID Aug 05, 2015 10:07am
Roman Holiday is the best of All.....
Anjum Jamil Aug 05, 2015 02:52pm
Dear Admin, Please add film Vertical Limint in this list which has spectucular scenery of Northeren Pakistan and K2 Base Camp. it was shooted in year 2000, in Pakistan, New Zealand and USA......
ISLAM UL HAQ Aug 05, 2015 04:27pm
Nice information
wajid maqbool Aug 06, 2015 11:39am
its very informative for me... i will enjoy these movies soon
zarnain Aug 07, 2015 05:52am
@نجیب احمد سنگھیڑہ kion jee?
KALEEMULLAH Aug 09, 2015 06:05pm
INDIAN MOVIE ROY AND EK THA TIGER
Murtaza Moiz Aug 09, 2015 09:15pm
@Anjum Jamil True brother, after you wrote this, I also did my part of research and yes, you're right, the mentioned movie DO includes spectacular scenes which the world needs to see when they think about Pakistan.
vinni Nov 18, 2015 04:04am
you are missing 'Tracks'
sana ul hqa Nov 18, 2015 11:48am
For me the best movies are 1 LUCY 2 AVATAR 3 J I JOE series 4 2012 5 5 days of aughst 6 HUM TUM AUR BHOOT thanks for shering suuch movies also think the above
Your Name Nov 18, 2015 06:28pm
nice
mazhar Nov 19, 2015 04:36pm
I enjoyed reading it, I have seen only two movies, I want to save this list , and try to see these on Blue Ray Dvds.
sana ul hqa Dec 09, 2015 11:25pm
plz poste another list thanks
Tariq Tarar Advocate Jan 16, 2016 02:23am
That is a good information. Thanks for this great work.
malik zee Jan 16, 2016 05:22am
good info!
محمد نصیر عباسی Jan 16, 2016 10:12am
اچھی کاوش ھے لیکن میں متحرک تصاویر یعنی فلموں سے زیادہ ان کے پس منظر،مصنف کی سوچ، کرداروں کے کردار نیز فلم سے متعلق دیگر امور جیسے بننے کا وقت ، مالی اخراجات پر زیادہ توجہ دیتا ھوں۔۔۔۔۔۔۔ ویسے کسی فلم کو دیکھنے سے پہلے اس کی کہانی پر غور ضروری ھے۔
Shahid Rasool Jan 16, 2016 10:25am
very very informative, you provided me the list of films to be watched. Thanks again.
Zuhaib Hassan khan yousafzai Jan 16, 2016 11:25am
"Leap year" the movie i like the most...well its a kind of light story but the sceneries and landscape are so awesome + i like the story dude..especially the part that is done by the girl..
SHAHID KHAN Jan 16, 2016 06:24pm
Thanks for such a informative list..I will watch these all movie by the time
Azeem Jan 16, 2016 10:12pm
What about Before Midnight, Before Sunrise and Before Sunset???
khizar hayat Jan 19, 2016 11:51pm
Nice
kaifi Feb 06, 2016 09:25am
good, pl share more movies, action, adventure, history, crime etc
Rashid Mahmood Feb 06, 2016 01:19pm
Very Nice Information
Muhammad Akram Kamal Mar 20, 2016 01:59pm
آپ کا بہت بہت شکریہ ہمیں معلومات دینے کے لئے۔