• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی میں کمسن بچی ریپ کے بعد قتل

شائع July 31, 2015

کراچی : کراچی کے علاقے سچل گوٹھ سے اغواء کی گئی کمسن بچی کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس اور ہسپتال حکام کے مطابق سات سالہ بچی کی لاش کراچی کے نواح میں عبداللہ شاہ غازی گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے ملی۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال کی ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر روحینا حسن نے بتایا " بچی کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا"۔

انہوں نے ڈان کو بتایا "قتل سے پہلے بچی کا ریپ کیا گیا"۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں اور یہ واقعہ بچی کی لاش دوپہر کو ہسپتال لانے سے دس سے بارہ گھنٹے پہلے پیش آیا ہوگا۔

سہراب گوٹھ ڈی ایس پی محمد خالد خان نے بتایا کہ بچی عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں اپنے گھر سے جمعرات کو غائب ہوئی تھی۔

بچی کے خاندان نے اس کی گمشندگی کی رپورٹ جمعرات کو رات ساڑھے نو بجے سچل پولیس تھانے میں درج کروائی اور اس کی لاش جمعے کی صبح الاظہر رہائشی کمپلیکس کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی۔

ڈی ایس پی محمد خالد خان نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی شروع کردیئے ہیں اور توقع ہے کہ ملزمان کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

اس سے قبل فروری میں بھی ایک ڈیڑھ سال کی بچی کو ریپ کا نشانہ بناکر ہلاک کردیا گیا تھا جب کہ گزشتہ سال نومبر میں کوئٹہ میں ایک چھ سالہ بچی کو ریپ کی ناکام کوشش کے بعد ہلاک کرکے لاش کچرا خانے میں پھینک دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024