• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

2050 تک پاکستان کی آبادی 30 کروڑ سے زیادہ

شائع July 31, 2015
۔—اے پی فائل فوٹو۔
۔—اے پی فائل فوٹو۔

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے نئے اندازوں کے مطابق 2050 تک پاکستان ان ممالک میں شامل ہوگا جن کی آبادی 30 کروڑ سے زائد ہوگی۔

اندازوں کے مطابق اس وقت ملک کی آبادی 19 کروڑ کے قریب ہے جبکہ 2030 تک آبادی 24.4 کروڑ ہونے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2100 میں پاکستان کی آبادی 36.4 کروڑ پوسکتی ہے۔

بدھ کے روز جاری ہونے والی رپورٹ میں چین، ہندوستان، انڈونیشیا، نائجیریا اور امریکا کو ان ممالک میں شامل کیا گیا جن کی آبادی 2050 تک 30 کروڑ ہوسکتی ہے۔

آبادی کے دس بڑے ممالک کی فہرست میں سے پانچ ایشیائی ممالک ہیں اور پاکستان ان میں شامل ہے۔

دیگر ممالک میں بنگلہ دیش، چین، ہندوستان اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2015 سے 2050 کے درمیان دنیا کی نصف آبادی کی گروتھ نو ممالک میں ہوسکتی ہے جن میں ہندوستان، نائجیریا، پاکستان، کانگو، ایتھوپیا، تنزانیہ، امریکا، انڈونیشیا اور یوگانڈا شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ آئندہ سات سالوں میں ہندوستان کی آبادی چین سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

اس وقت چین کی آباد 1.38 ارب ہے جبکہ انڈیا کی آبادی 1.31 ارب ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آبادی کے عالمی گروتھ ریٹ میں کمی ہوئی ہے جو دس سال قبل 1.24 فیصد تھی جبکہ اب 1.18 فیصد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024