• KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:55pm
  • ISB: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
  • KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:55pm
  • ISB: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
شائع July 29, 2015 اپ ڈیٹ February 12, 2016

دنیا کے 14 مضحکہ خیز قوانین


پاکستان میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کا معاملہ ہو تو حکومت کے پاس پابندیوں کے سوا کچھ نہیں ہوتا یعنی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون تو چھوڑیں کچھ علاقوں میں تو موٹرسائیکل چلانے کی بھی اجازت نہیں ہوتی، پھر یوٹیوب، فیس بک، ٹوئیٹر غرض متعدد ویب سائٹس بھی پابندی کی زد میں آئیں مگر جناب یہ تو کچھ بھی نہیں دنیا کے دیگر ممالک میں تو ایسی ایسی چیزوں پر پابندی عائد ہوجاتی ہیں جو حیران کن نہیں بلکہ ہوش اڑا دینے والی ہوتی ہیں۔

یقین نہیں آتا چلیں دنیا کے مختلف ممالک کے ان مضحکہ خیز قوانین کی یہ فہرست آپ کو شرطیہ حیران کرکے رکھ دے گی جیسے گلے ملنے سے لے کر کھلی ہوا میں سیگریٹ جلانا آپ کو بہت بڑی مشکل میں ڈال سکتے ہیں اور ان ممالک میں جانے کا موقع ملے تو ان اشیاءسے گریز ہی آپ کے حق میں بہتر ثابت ہوگا۔

جاپان میں وکس ان ہیلرز کا استعمال ممنوع

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

جاپان میں الرجی پر قابو پانے والی ادویات جیسے وکس ان ہیلرز کے استعمال پر پابندی ہے جس کی وجہ سخت جاپانی انسداد تحریک دینے والی ادویات کا قانون ہے۔ افیون کے ست سے تیار کی گئی ادویات پر بھی پابندی ہے بلکہ آپ تو بیرون ملک سے بھی اسے جاپان میں نہیں لے جاسکتے ورنہ جرمانے کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔

اٹلی میں کسی چرچ کی سیڑھیوں پر کھانے سے گریز

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اٹلی میں سیر و تفریح کرتے ہوئے کھانے پینے سے گریز ہی بہترین احتیاط ہے۔ اطالوی شہر فلورنس میں تو کسی گرجا گھر کی سیڑھیوں یا احاطے میں بیٹھنے یا کھڑے ہوکر کچھ بھی کھانے پینے پر پابندی عائد ہے۔ یہی قانون سرکاری عمارات کے قریب کھانے پینے کو بھی ممنوع قرار دیتا ہے خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ آپ کے سیاحتی بجٹ پر بھاری پڑسکتا ہے۔

سان فرانسسکو میں کبوتروں کو کھلانا پڑسکتا ہے بھاری

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

امریکی شہر سان فرانسسکو میں کبوتروں کو کچھ کھلانا غیر قانونی ہے۔ یہ شہر اپنے مشہور و معروف گولڈن گیٹ برج کی بناءپر جانا جاتا ہے اور کبوتروں کو یہاں بیماریاں پھیلانے اور جائیدادوں کو نقصان پہنچانے والا پرندہ سمجھا جاتا ہے تو اگر آپ یہاں کے کبوتروں کو کچھ کھلاتے ہوئے پکڑے گئے تو زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ آپ کی جیب تو خالی ہوجائے گی مگر جرمانہ پورا نہیں ہوگا۔ سرکاری عملہ ہی نہیں یہاں کے عام شہری بھی بڑے شوق سے کبوتروں کو کھلانے کے شوقین افراد کو پکڑانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

قازقستان میں کیمرے کا استعمال

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ ائیرپورٹ پر جہاز سے سوار ہونے سے پہلے اپنے خاندان کی ایک تصویر بنانا چاہتے ہیں تو جان لیں وسطی ایشیائی ملک قازقستان میں یہ قانون کے خلاف ہے۔ ائیرپورٹس کے اندر اور ارگرد فوٹوگرافی غیرقانونی ہے اور فوجی و سرکاری عمارات کی تصاویر بنانا بھی بہت بھاری پڑسکتا ہے، سیاحوں کو تو اکثر بھاری جرمانے ہوجاتے ہیں جبکہ مقامی افراد کے لیے جیل کا دروازہ بھی کھل سکتا ہے۔

آسٹریلیا میں بلب تبدیل کرنے کی حماقت نہ کریں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کیا واقعی ایک بلب کو تبدیل کرنے کے لیے الیکٹریشن ہونا ضروری ہے ؟ کم از کم آسٹریلین ریاست وکٹوریہ کا تو یہی قانون ہے۔ درحقیقت اس ریاست میں بلب کو تبدیل کرنا اس صورت میں غیرقانونی ہے اگر آپ کے پاس الیکٹریشن کا لائسنس نہیں جبکہ اس کی خلاف ورزی کی صورت میں 10 آسٹریلین ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے اندر مرنے پر پابندی

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

برطانیہ کی پارلیمنٹ میں مرنے پر پابندی عائد ہے اور تیکنیکی طور پر اس عمارت کے اندر موت کی صورت میں اس فرد کو ریاستی تدفین کا استحقاق حاصل ہوجاتا ہے اور حکومت متعدد افراد کو ریاستی تدفین کا استحقاق دینے کے بالکل حق میں نہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مضحکہ خیز قانون بہت پرانا نہیں بلکہ 2007 میں پاس ہوا تھا۔

جاپان میں موٹا ہونا خلاف قانون

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کیا آپ موٹاپے کے شکار ہیں تو جاپان جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں موٹا ہونا غیر قانونی ہے۔ یہ دلچسپ قانون 2009 میں منظور ہوا جس میں قانون سازوں نے زیادہ سے زیادہ کمر کی حد مقرر کردی اور 40 سال سے زائد عمر کے مردوں پر پابندی لگادی گئی کہ وہ اپنی کمر 31 انچ سے زیادہ پھیلنے نہیں دیں جبکہ خواتین کے لیے یہ گنجائش 35 انچ رہی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جاپان اپنے انتہائی موٹے سومو ریسلرز کے حوالے سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔

سیگریٹ اور چیونگم چبانا پڑسکتا ہے بھاری

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

سنگاپور میں تمباکو نوشی سے متعلق قوانین بہت سخت ہیں۔ عام مقامات میں سیگریٹ جلانا بھاری جرمانے کا باعث بنتا ہے، اسی طرح چیونگم چبانا بیشتر افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے مگر سنگاپور میں ایسا کرنا کافی مہنگا ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ وہاں اس کے چبانے تو کیا فروخت تک پر پابندی عائد ہے اور وہاں رہنے والوں کے لیے تو اسے خریدنا ناممکن ہے، اس کا مقصد اس چھوٹے سے ملک کو صاف ستھرا رکھنا ہے اور اس کی خلاف ورزی جیب پر بہت بھاری پڑتی ہے۔

سوئٹزر لینڈ اور فلش کرنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو رات کے 10 بجے کے بعد آپ سوئٹزرلینڈ میں ہوٹل یا کسی اپارٹمنٹ عمارت میں ٹوائلٹ میں فلشنگ کرتے ہیں تو جان لیں کہ یہ عمل غیر قانونی ہے۔ سوئس حکومت کا موقف یہ ہے کہ ایسا کرنا آواز کی آلودگی ہے جس سے ماحولیاتی نظام متاثر ہوتا ہے لہذا ایسا کرنے پر سزا دی جاسکتی ہے۔

برازیلین علاقے میں گدھے کا ڈائپر کے بغیر گھومنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

برازیل کی ریاست مناس جیراس کے علاقے جیوز ڈی فورا میں گھوڑوں اور گدھوں کو بغیر ڈائپر سڑک پر لانا غیرقانونی ہے۔ جی ہاں یہ انوکھا قانون وہاں نافذ ہے اور اگر گھوڑوں و گدھوں کا وہاں کی سڑکوں پر گھومنے کا دل کرے تو انہیں لازمی ڈائپرز پہن کر نکلنا ہوگا دوسری صورت میں ان کے مالکان مشکل میں پھنس جائیں گے۔

نائیجریا میں منرل واٹر لے کر نہ جائیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

آپ افریقی ملک نائیجریا میں قیام کے دوران وہاں سے بوتلوں میں بند پانی تو خرید سکتے ہیں مگر کسی بھی صورت میں اپنے ساتھ منرل واٹر کی کوئی بوتل لے کر نہ جائے کیونکہ وہاں اس پانی کی درآمد پر پابندی ہے اور پانی ہی نہیں سافٹ ڈرنکس وغیرہ لے جانا بھی ممنوع ہے جس کی خلاف ورزی جرمانے کی سزا میں آپ کے سامنے آئے گی۔

کینیڈا میں سکوں سے خریداری سے گریز

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ کینیڈا میں خریداری میں مصروف ہیں اور جیب میں صرف سکے ہی رہ گئے ہیں تو جان لیں کہ وہاں سکوں کی صورت میں ادائیگی خلاف قانون ہے۔ کینیڈا کے کرنسی ایکٹ کے مطابق دکاندارون کو قانونی اجازت ہے کہ وہ بڑی تعداد میں سکوں کی صورت میں کسی شے کی ادائیگی قبول کرنے سے انکار کردیں۔ مثال ک طور پر کسی چیز کو خریدنے کے لیے 25 سے زیادہ سکوں کے استعمال پر آپ کو صاف انکار سننے کو مل سکتا ہے۔

سعودی عرب اور سرکاری عمارات کی تصاویر

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ سعودی عرب میں ہے تو اپنے کیمرے کا استعمال انتہائی احتیاط سے کریں کیونکہ سرکاری عمارات، فوجی تنصیبات یہاں تک کہ محلوں کی تصاویر لینا غیر قانونی ہے اور اس کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے سے جان نہیں بچے گی بلکہ گرفتاری اور جیل کی ہوا بھی کھانا پڑسکتی ہے۔

فرانس میں ایفل ٹاور کی تصاویر لینا پڑسکتا ہے بھاری

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

پیرس کو شہر محبت قرار دیا جاتا ہے اور اس کی جان ایفل ٹاور ہے جہاں کی تصاویر اتارنا سیاحوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے خاص طور پر رات کے وقت اس کی فوٹوگرافی کمال کی ہوتی ہے مگر اب اگر آپ نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو آپ کو جرمانے کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ اب پیرس انتظامیہ نے دنیا کے اس مقبول ترین مقام پر رات کو جگمگانے والی روشنیوں کو کاپی رائٹس کے تحت قرار دے دیا ہے جن کی تصاویر اتارنا قابل تعزیر جرم ہے۔

تبصرے (18) بند ہیں

Hanif Jul 29, 2015 08:02pm
Interesting facts.
Shahid Jul 29, 2015 08:21pm
funny and informative. 'm working in Saudi Arabia and have no idea if it is banned to take pics of Government buildings. True for security installations but haven't seen anyone barring from pics of government offices and palaces. Rather recently two, three incidents forced high profile officers to leave their jobs because of pictures and videos of their misconduct went viral.
Fahim Ahmed Jul 30, 2015 08:39am
بہت دلچسپ معلومات آپ نے بیان کی ہیں۔ ان سے بہت بڑی تعداد میں عوام بے خبر ہوں گے،،،،،،،شکریہ اتنا اچھی اور دلچسپ معلومات کی فراہمی کے لیے،،،،،،،
Zia Jul 30, 2015 08:41am
Regarding changing bulbs in Victoria, Australia. This condition is for professionals who provide services to public. They must obtain license from Govt. for the service they are providing. An electrician or plumber will only do his job for which he has obtained license and nothing else. You can change as many bulbs as you want in your home. :)
Muhammad Ayub Khan Jul 30, 2015 10:06am
ther are many other similar laws in many countries e.g. there is tolerance for porno in France and the Netherlands but no tolerance if some one speaks against holcaust?
Imran Jul 30, 2015 10:11am
ab to foreign janay say dar lag raha hay...kaheen jurmana na ho jay.
Ahmed Zarar Jul 30, 2015 01:15pm
A -RAY phir to Pakistan jannat ha aap in ka alawa bhi bohat kuch kar sakta han............
muhammad siddique Jul 30, 2015 04:53pm
kamal ki information hai thanks for sharing with others God bless u
muhammad siddique Jul 30, 2015 04:53pm
@Hanif
Ahmad Khan Jul 30, 2015 06:10pm
آپ نے بہت دلچسپ معلومات بیان کی ہیں۔۔ بہت بڑی تعداد میں عوام ان خبروں سے بے خبر ہوں گے۔۔۔۔۔ اتنی اچھی اور دلچسپ معلومات کی فراہمی کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ
nasir Jul 30, 2015 07:54pm
hi
Saeed Mashaal Bhatti Jul 31, 2015 12:29pm
All these pieces of information seems trap for the visitors as these are considered normal routine task around the globe.
ismail Jul 31, 2015 07:22pm
I live in Canada and large number of coins are avoided just to save the time of the cashier and people waiting behind you for their turn to pay. Here everything is electronic and people hardly use coins to pay for large amounts.
maddi Aug 01, 2015 04:46pm
sab kuch jhoot haiy aur galat information hain aap logo ko misguide kia ja raha hay
الیاس انصاری Aug 01, 2015 04:47pm
معلوم ہوا دنیا احمقوں سے خالی نہیں
abdullah shakeel Dec 20, 2015 04:05pm
Very good information......... Many people didn't know about it Me too Thanks for such an interesting information
abdullah shakeel Dec 20, 2015 04:07pm
Good facts Thanks for such an interesting information
Aftab tavri Dec 20, 2015 06:19pm
It was a very funny