• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان: پولش کوہ پیما لاپتہ

شائع July 27, 2015
پولش کوہ پیما گاشربرم دوم کو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ
پولش کوہ پیما گاشربرم دوم کو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ

اسلام آباد: پاکستان کے شمالی علاقے میں موجود گاشر برم دوم نامی پہاڑی چوٹی کو سر کرنے والے 27 سالہ پولش کوہ پیما اولیک اوسٹروسکی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مذکورہ کوہ پیما پولش ٹیم کا حصہ تھے جو کہ 8 ہزار 35 میٹر بلند دنیا کی 13ویں بلند ترین پہاڑی گاشر برم دوم کو سر کرنے کی مہم پر تھی۔

ایلپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی) نے پولش کوہ پیما کے خراب موسم کے باعث لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اے سی پی کے پریس سیکرٹری قرار حیدری کا کہنا ہے کہ 25 جولائی یعنی ہفتے کو اولیک کیمپ دو سے ایک کی جانب آتے ہوئے لاپتہ ہوئے۔

حکام کے مطابق خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر اس علاقے میں پرواز نہیں کرسکتا، اسی لئے کوہ پیما کی تلاش کے ابتدائی کام میں دشواری کا سامنا ہے۔

گذشتہ روز پولش کوہ پیماؤں کی امدادی ٹیم جس میں خاتون کوہ پیما کینگا بارانوہسکا اور 3 مددگار بھی شامل ہیں لاپتہ کوہ پیما کی تلاش کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

قرار حیدری کا کہنا ہے کہ ’سرچ ٹیم کی جانب سے مزید معلومات کا انتظار کیا جارہا ہے‘۔

واضح رہے کہ لاپتہ ہونے والے پولش کوہ پیما وہ واحد کوہ پیما ہیں جنھوں نے رواں سال بیروڈ نامی چوٹی کو سر کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024