• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سمارٹ فون دنیا پر سام سنگ کی راج جاری

شائع July 23, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

واشنگٹن:2015کی دوسری سہ ماہی میں کمزور سلیز پرفارمنس کے باوجود سمارٹ فون دنیا پر سام سانگ کی اجارہ داری بدستور قائم ہے۔

ریسرچ کمپنی آئی ڈی سی کے سہ ماہی سروے کے مطابق، سمارٹ فون کی عالمی مارکیٹ میں پچھلے سال کی نسبت 337.2 ملین فونز کی فروخت کے ساتھ11.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

سروے میں بتایا گیا کہ پچھلے سال کی نسبت رواں سال سیلز میں کمی کے باوجود جنوبی کورین کمپنی 21.7 فیصد شیئر کے ساتھ مارکیٹ میں صف اول ہے۔

آئی ڈی سی کا کہنا ہے کہ 2014 کی آخری سہ ماہی میں کچھ عرصہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کمپنی ایپل کے رواں سال مارکیٹ شیئر میں دو پوائنٹس کا اضافہ(14.1) دیکھا گیا۔

تاہم ، اس سہ ماہی میں سب سے اچھی کارکردگی چینی سمارٹ فون کمپنیوں کی جانب سے دیکھنے میں آئی۔

سروے کے مطابق، یورپ اور چین میں بے پناہ پزیرائی کی وجہ سے سام سنگ اور اپیل کے بعد ہواوے 8.9 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

آئی ڈی سی کے ریسرچ مینیجر انتھونی سکارسیلا کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون مارکیٹ کی مجموعی بڑھوتی صرف سام سنگ، اپیل کا دوسری کمپنیوں کے مہنگے فونز کی کامیابی نہیں بلکہ مارکیٹ میں مناسب قیمت کے فونز کی بھرمار کی وجہ سے بھی ہے۔

آئی ڈی سی کے مطابق، پرانے موبائل ہینڈ سیٹس استعمال کرنے والے صارفین اب انٹری لیول کے سمارٹ فونز خرید رہے ہیں اور اس صورتحال میں چینی کمپنی ژیاو می ایک ابھرتا ہوا نام ہے۔

سیلز میں 30 فیصد اضافہ کے ساتھ ژیاومی (5.3 مارکیٹ شیئر)چوتھی بڑی سمارٹ فون کمپنی بن کر سامنے آئی ہے۔

ژیاومی نے چین میں مقبولیت کے بعد انڈیا، جنوب مشرقی ایشا میں بھی پر پھیلانے شروع کر دیے ہیں۔

فہرست میں پانچویں نمبر چین کی لینوو کمپنی کا ہے۔ گوگل سے موٹرولا برانڈ خریدنے کے بعد اس کمپنی کا مارکیٹ شیئر 4.8 فیصد ہو چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024