• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

نواز شریف کو امریکی دورے کی دعوت

شائع July 23, 2015
امریکی صدر باراک اوباما نے وزیراعظم نواز شریف کو امریکا کے دورے کی دعوت دی ہے  — فائل فوٹو/ اے ایف پی
امریکی صدر باراک اوباما نے وزیراعظم نواز شریف کو امریکا کے دورے کی دعوت دی ہے — فائل فوٹو/ اے ایف پی

اسلام آباد: امریکی صدر باراک اوباما نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو امریکی دورے کی دعوت دی ہے۔

پاکستانی کے سینئر سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کی تاریخ کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، تاہم یہ دورہ رواں سال اکتوبر کے آخری دنوں میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ستمبر میں نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہونے والے سیشن میں شرکت کے علاوہ ہوگا۔ اقوام متحدہ کے مذکورہ سیشن کے ساتھ نواز شریف امن کے قیام کی سمٹ میں اوباما کے ساتھ شریک چیئرمیں کی حیثیت سے بھی شریک ہونگے۔

خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس دورے کے حوالے سے سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مذکورہ دورہ نواز شریف کا ان کے وزیراعظم بننے کے بعد امریکا کا دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل انھوں نے اکتوبر 2013ء میں امریکا کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

اس دورے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کئی عرصے سے جاری سرد مہری کشیدگی میں کمی آئی تھی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کی دعوت کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

ایک اور سفاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو امریکا کے دورے پر بلانے کا مقصد ہندوستانی پالیسیوں کے حوالے سے نواز شریف پر موجود فوجی دباؤ کو کم کرنا اور مدد فراہم کرنا ہے۔

نواز شریف کے خارجہ امور سے تعلق رکھنے والے مشیروں کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک میں آئندہ کے اسٹریٹیجک تعلقات کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024