• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع September 20, 2016 اپ ڈیٹ November 20, 2017

دنیا بھر میں ممالک کی دلچسپ سرحدی تقسیم


تاریخ، سیاست اور جغرافیائی محل وقوع دنیا بھر میں ممالک کو الگ کرکے بین الاقوامی سرحدوں کو شکل دینے کا کام کرتے ہیں۔

کچھ سرحدی باﺅنڈریز تو کسی ایک سڑک پر لکیر کھینچ کر بھی ہوجاتی ہے مگر جب کوئی سیاسی تنازع ہو تو اونچی باڑیں اور سرحدی محافظوں کی بھرمار بھی نظر آجاتی ہے۔

تو امریکا کینیڈا کی سرحد جو کہ 5 ہزار میل لمبی ہے سے لے کر پاکستان اور ہندوستان کی سرحد کا منظر ناسا سیٹلائیٹ تک، دنیا بھر کی سب سے غیرمعمولی سرحدی تقسیم آپ کو چونکا دیں گی بلکہ ہوسکتا ہے کہ کچھ جگہوں کو دیکھ کر تو آپ دنگ ہی رہ جائیں۔

ہیٹی اور ڈومنیکین ری پبلک

فوٹو بشکریہ یواین ای پی
فوٹو بشکریہ یواین ای پی

!

وسطی امریکی ممالک ہیٹی اور ڈومنیکین ری پبلک کے درمیان سرحدوں کی اس تصویر میں سرحدوں کی شناخت کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے یعنی سبزے والا حصہ ڈومنیکن ری پبلک جبکہ بنجر و خشک علاقہ ہیٹی کو ظاہر کرتا ہے۔

امریکا اور روس

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

یہ پتلی سے آبی گزرگاہ یا آبنائے مشرق سے الاسکا اور مغرب سے سائبریا کو الگ کرتا ہے۔ امریکا اور روس کے درمیان یہ سرحد تصویر کے درمیان میں پانی میں موجود ایک بڑے اور چھوٹے جزیرے سے تقسیم ہوتی ہے۔

برازیل اور ارجنٹائن

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

یہ خوبصورت اگوازو آبشار درحقیقت ارجنٹائن اور برازیل کے درمیان سرحدی لکیر بھی ہے۔ اس آبشار کا زیادہ تر حصہ ارجنٹائنی صوبے مسیونیز میں شامل ہے جبکہ کچھ حصہ برازیلین ریاست پارانہ کے اندر آتا ہے اور اس طرح یہ سیاحتی مقام بین الاقوامی سرحد بھی بن گیا ہے۔

امریکا اور میکسیکو

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

یہ امریکا اور میکسیکو کے درمیان لگائی گئی سرحدی باڑ کا منظر ہے۔ اگر آپ دائیں طرف کے پررونق یا گنجان آباد علاقے کو دیکھیں تو یہ میکسیکو کا علاقہ باجہ کیلیفور نیا ہے جبکہ بائیں جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا کا علاقہ سان ڈیاگو موجود ہے۔

امریکا اور کینیڈا

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

امریکا اور کینیڈا کے درمیان سرحد 5 ہزار میل تک پھیلی ہوئی ہے مگر ایک جگہ اس کی تقسیم بہت دلچسپ ہے۔ یہ ہیسکل لائبریری ہے جسے دانستہ طور پر امریکا کینیڈا سرحد پر تعمیر کیا گیا اور یہاں بین الاقوامی سرحد کی نشاہدہی فرش پر ایک سیاہ لکیر سے کی گئی جس کے دائیں جانب کینیڈا اور بائیں طرف امریکا ہے۔

فرانس اور اٹلی

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

یہ تصویر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے لی گئی ہے جس میں فرانس اٹلی سرحد کو رات کے وقت دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر کے درمیان میں سرحد کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے بہت زیادہ روشن حصے اٹلی کا ٹورینیو جبکہ فرانس کا مارسلینی اور لیون نامی علاقے ہیں۔

نیدرلینڈ اور بیلجیئم

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

جنوبی نیدر لینڈ کے قصبے بارلے نساﺅ میں بیلجئیم کے ساتھ سرحدی لکیر کو کوئی کب عبور کرلے پتا بھی نہیں چلتا تاہم غور کریں تو ایک طرف این ایل کے الفاظ نیدرلینڈ جبکہ بی کا لفظ بیلجیئم کی نشاندہی کرتا ہے۔

نیدرلینڈ اور جرمنی

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

اب بیلجیئم کے ساتھ تو سرحدی تقسیم کھلی جگہ پر ہے مگر جرمنی کے ساتھ اس ملک کی سرحدی لکیر یورڈ ڈی بزنس سینٹر کی دھاتی پٹی پر ظاہر کی گئی ہے۔ یہاں کی ایک دلچسپ چیز پاس پاس رکھے لیٹر بکس ہیں تاہم اگر آپ وہاں خط ڈالتے ہیں تو اسے نیدرلینڈ پہنچنے میں ایک ہفتہ لگ جاتا ہے۔

پاکستان اور ہندوستان

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اوپر والی تصویر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے لی گئی ہے جس میں اوپر کا روشن حصہ ہندوستان جبکہ اس سے نیچے پاکستان کو ظاہر کرتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سرحد کو اورنج یا نارنجی رنگ کی لکیر سے نمایاں کیا گیا ہے۔ اسی طرح دوسری تصویر واہگہ بارڈر کی ہے۔

پاکستان اور افغانستان

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

یہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن بارڈر پر طورخم کا علاقہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان اہم سرحدی کراسنگز میں سے ایک ہے۔

ناروے اور سوئیڈن

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

سوئیڈن اور ناروے پڑوسی ممالک ہیں اور اس کی سرحدی تقسیم بھی بہت دلچسپ ہے جیسا اس تصویر میں دیکھا ہی جاسکتا ہے کہ ایک پل کے درمیان میں ایک لکیر کھینچ کر اسے سرحد قرار دے دیا گیا ہے، بائیں جانب سوئیڈن جبکہ دائیں جانب ناروے کے علاقہ ہے۔

فرانس، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

یہ تینوں ملک ایک محرابی پل کے ذریعے ایک وسرے سے جڑے ہوئے ہیں جو دریائے رائن کے اوپر ہیونینگیو (فرانس)، ویل ایم رائن (جرمنی) اور باسل (سوئٹزرلینڈ) کو آپس میں ملاتا ہے، اسے دنیا کا سب سے لمبا سنگل اسپن برج بھی کہا جاتا ہے جو کہ صرف پیدل چلنے والوں اور سائیکل چلانے والوں کے مختص ہے، اس کی مجموعی لمبائی 248 میٹر ہے۔

ویت نام اور چین

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

چین اور ویت نام کی سرحد پر واقع یہ آبشار نیچے پہنچ کر کئی آبشاروں میں تقسیم ہوجاتی ہے اور 229 فٹ نیچے پانی گرنے کی گونجی کئی کلومیٹر دور تک سنی جاتی ہے۔ علی الصبح سورج کی روشنی پانی سے ٹکرا کر دیکھنے والوں کے انتہائی خوبصورت قوس و قزح کا منظر پیش کرتی ہے۔

سوئٹزر لینڈ اور اٹلی

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

سوئٹزر لینڈ اور اٹلی کی سرحد پر برف پوش الپائن گلیشیئر دونوں ممالک کو الگ کرتا ہے، یہاں پر ایک ٹرین بھی گزرتی ہے جس پر سیاح دونوں ممالک کے اس پہاڑی علاقے کے خوبصورت ترین مناظر سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

رومانیہ اور بلغاریہ

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

یورپی ممالک رومانیہ اور بلغاریہ کی سرحد قدرت نے خود بنائی ہے یعنی دریا دونوں کے درمیان ہے، جس پر ڈینوب برج بنا کر رومانیہ کے جنوبی علاقے ریوس کو رومانیہ کے شمالی علاقے گیورگیو سے جوڑا گیا ہے۔

تھائی لینڈ، لاﺅس اور میانمار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

یہ مشہور زمانہ گولڈن ٹرائی اینگل ہے یعنی دریائے میکانگ پر بنا ہوا برج جو تھائی لینڈ، لاﺅس اور میانمار کو آپس میں جوڑتا ہے، یہ جگہ سیاحوں میں بھی بہت زیادہ مقبول ہے۔

اسپین اور پرتگال

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

ان دونوں ممالک سرحد کے درمیان ایک دریا Guadian موجود ہے مگر اسے عبور کرنے کا طریقہ کافی دلچسپ ہے جو ایک رسی پر لٹک کر یا زپ لائن کے ذریعے ہوتا ہے، درحقیقت یہ مہم جوﺅں کے لیے بنایا گیا راستہ ہے اور سیاحوں میں کافی مقبول بھی ہے۔

جرمنی ، پولینڈ اور چیک ریپبلک

فوٹو بشکریہ ریڈیٹ
فوٹو بشکریہ ریڈیٹ

جرمنی، پولینڈ اور چیک ریپلک کے درمیان سرحد بھی کافی دلچسپ ہے یعنی ایک دریا کا چھوٹا سا پاٹ تینوں ممالک کو ایک دوسرے سے الگ کرتا ہے۔

نیپال اور چین

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ نیپال اور چین کے درمیان سرحد کا کام بھی کرتی ہے، جی ہاں یہ تو اکثر افراد کو علم ہوگا کہ ماﺅنٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے مگر بیشتر افراد کو یہ علم نہیں کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تقسیم ہے اور اس کی چوٹی پر یہ سرحدی لائن ہے، اسی لیے یہ دنیا کی بلند ترین سرحدی علاقہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

تبصرے (27) بند ہیں

Hanif Jul 20, 2015 05:58pm
Interesting
najeeb ullah Jul 20, 2015 09:55pm
v interesting exept pakistan, india and afghanistan border these countries should also create such a peaceful environment
ghulam zahira Jul 21, 2015 12:27pm
informative collection is v.goo
waqas ahmed Jul 22, 2015 12:06am
interesting information
AGHA ARSHAD Jul 22, 2015 10:34am
VERY INFORMATIVE
ABDULLAH Jul 22, 2015 04:32pm
ZABARDAST
Hijab Khan Jul 23, 2015 12:49am
very intersting
Rahim Sabir Jul 23, 2015 11:38am
یہ دلچسپ نہیں بلکہ بہت زیادہ دلچسپ اور چونکا دینے والی ڈاکومینٹری ہے۔
Farhan Rao Jul 23, 2015 12:51pm
Interesting
Marina Nagel Jul 23, 2015 03:48pm
Very interesting
Adnan Hashmi Jul 23, 2015 04:24pm
Informative
Hakam Shah Jul 24, 2015 08:54am
بس یہی تبصرہ کر سکتے ہیں ، کہ جدید دنیا نے ہمیں تو باڈروں پر ایک دوسرے کہ ساتھ تنازعات میں الجھایا ہوا ہے اور خود اپنے بارڈروں پر کھیل رہے ہیں ۔
aaa Jul 24, 2015 12:37pm
lahore wagah border is not added
Tariq Nadeem Chouhdary Jul 28, 2015 02:48pm
Wonderful borders in the beautiful world
آ صف خان Aug 08, 2015 06:08pm
بڑی ہی دلچسپ معلومات ہیں بہت شکریہ
طہ Aug 08, 2015 08:29pm
@Hakam Shah کیونکہ جدید دنیا آزاد ہے اور انہوں نے آپس میں بیٹھ کر اپنی خواہش کے مطابق اپنے ممالک کو تقسیم کیا ہے سو ان میں کوئی جھگڑا بھی نہیں ہے۔ جبکہ ہمنے اپنے دشمنوں سے خود کو تقسیم کرایا ہے اس لیے آج تک ہم مطمئن نہیں ہو سکے ہیں ۔ خدا کے لیے اگر اللہ نے ہمیں جسمانی آزادی عطا کی ہے تو اس کے تقاضے بھی سیکھیں اپنے فیصلے انصاف سے اور اپنی ضرورت کے مطابق کریں گے تو کبھی پشیمانی نہیں ھوگی ۔
Muhammad Zohair Aug 09, 2015 11:58am
Interesting
Ameer Bukhari Aug 10, 2015 06:27am
Very interesting
Razia gauhar Oct 06, 2015 12:24pm
Very interesting and informative
Habib Ur Rehman Oct 06, 2015 03:29pm
Please show down the border between India and Paksitan. If you don't have please contact me I will share some photos I took my self during visit to Wahga border (border between Pak-India) Thanks
kashif Nabil Oct 06, 2015 05:55pm
Very nice
[email protected] Dec 19, 2015 04:20pm
Only few words. Alighty ALLLAH made this earth for humans and all living creatures on earth, but humans draw lines and marked lines on it. Everybody knows it does not belong anbody and we compelled humans not to move on this without permission of humans. Very very strange.
Muhammad Ahmad Khan Dec 20, 2015 04:48pm
If Pakistan and India also have border line like Netherlands,Germany,Canada and USA.
Rizwan Mar 05, 2016 02:14am
Very good
Hanzala Sep 21, 2016 11:15am
informative collection is very good (y)
Muhammad Ishaq Sep 23, 2016 09:40am
Very interesting
Shaban Azeem Sep 23, 2016 12:47pm
your news are very good and I like your news very much.Thanks