'بجرنگی بھائی جان' سلمان کی اب تک بہترین فلم، عامر
سپر سٹار عامر خان نے اپنے دوست سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ْبجرنگی بھائی جان' کی بے حد تعریف کی ہے۔
پی کے اداکار نے ٹوئیٹر پر اس کامیڈی-ڈراما کو سلمان خان کی اب تک بہترین فلم قرار دیا۔
|
عامر نے ٹوئیٹر پر فلم کے ہدایت کار کبیر خان کو بھی سراہا۔
|
|
عامر نے فلم میں چائلڈ اداکار ہرشالی ملہوترا کی بھی تعریف کی۔
|
فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 27.25 کروڑ جبکہ دوسرے دن 36.50 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کیا ۔
|
تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق، اگر یہ سلسلہ ایسا ہی جاری رہا تو بجرنگی بھائی جان ویک اینڈ پر گزشتہ سال 88.83 کروڑ کمانے والی فلم کک سے آگے نکل جائے گی۔
|