• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

برساتی نالے میں کار بہہ جانے سے 6 افراد ہلاک

شائع July 19, 2015
— فائل فوٹو / رائٹرز
— فائل فوٹو / رائٹرز

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے علاقے میرپور کے برساتی نالے میں طغیانی کے باعث کار بہہ جانے سے ہلاک ہونے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ضلع بھمر کے علاقے پنڈی چوکی سماہنی کا رہائشی ٹیکسی ڈرائیور ریاض اپنے بچوں کے ہمراہ گذشتہ رات رشتے داروں سے عید ملنے میرپور آزاد کشمیر آرہا تھا کہ برساتی نالے میں طغیانی کے باعث کار بہہ گئی۔

رات گئے مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کی تلاش شروع کی تاہم اندھیرے اور پانی کے تیز بہاؤ کے باعث امدای سرگرمیاں روک دی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر نے لاشوں کی تلاش کے لیے پاک آرمی کے غوطہ خوروں کی مدد طلب کی اور آرمی کے نوجوانوں نے ڈوبنے والے تمام 6 افراد کی لاشیں 17 گھنٹے کی امدادی کارروائیوں کے بعد نالے سے نکال لیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں ریاض اسکے تین بیٹے اوردو بیٹیاں شامل ہیں، جن کی عمریں 21 سے 7 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔ لاشوں کو آبائی گاؤں پنڈی سماہنی منتقل کردیا گیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر چوہدری علی شان نے ٹیکسی ڈرائیور اور اس کے بچوں کی لاشیں نکالنے کے لیے ہونے والے امدادی کارروائیوں کی ذاتی طور نگرانی کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 50 سالہ ٹیکسی ڈرائیور ریاض ان کا اہم کارکن تھا۔

سوات میں تین بچے نہر میں ڈوب گئے

اُدھرسوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں تین بچے نہرپار کررہے تھے کہ پاؤں پھسلنے سے تینوں نہر میں گر گئے۔

مقامی افراد نے نہرسے دو بچوں کو نکال کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک بچے کی تلاش شروع کردی ہے جو تاحال جاری ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 19, 2015 07:05pm
khaber to theek hey --lekin yen tasweer kiya dikhla rahiy hey- koyi munasib tasweer hotiy to ziyada munasib hota---mera khiyaal hey

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024