• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سوات: دو ٹریفک حادثوں میں چھ ہلاکتیں

شائع July 18, 2015
۔ — آن لائن فائل فوٹو
۔ — آن لائن فائل فوٹو

مینگورہ: سوات میں دو مختلف حادثات میں کم ازکم چھ افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

چار باغ پولیس حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ چارباغ تحصیل کے قریب گلی باغ میں ایک تیز رفتار مسافر وین کار سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثہ میں چار افراد موقع پر ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت نوید خان، سمیع اللہ، قیوم خان اور غامد خان کے نام سے ہوئی۔

زخمیوں کو سیدو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا جبکہ باقی سات کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ہسپتال میں موجود ایک زخمی نے بتایا 'وین کچھا کچھ بھری ہوئی تھی جبکہ ڈرائیور بھی لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا'۔

ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کر دی۔

ادھر، اسلام پورہ میں موٹر سائیکل سوار آفتاب خان ایک وین سے ٹکر لگنے پر جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہو گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024