• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پاکستان رینجرز نے ہندوستانی مٹھائی ٹھکرا دی

شائع July 18, 2015
دونوں ممالک کی فورسز میں تہواروں پر مٹھائی اور مبارک کا تبادلہ  تہواروں پر ہوتا ہے ... فائ؛ فوٹو: اے ایف پی
دونوں ممالک کی فورسز میں تہواروں پر مٹھائی اور مبارک کا تبادلہ تہواروں پر ہوتا ہے ... فائ؛ فوٹو: اے ایف پی

واہگہ : پاکستان رینجرز نے لائن آف کنٹرول پر سیز وائر کی مسلسل خلاف ورزی اور اس سے شہریوں کے ہلاکت پر احتجاج عید کے بعد پر ہندوستان کی جانب سے بھیجی گئی مٹھائی قبول کرنے سے انکار کردیا۔

ہنوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایم ایف فاروقی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی رینجرز نے ہندوستانی کی جانب سے بھیجی گئی مٹھائی قبول نہیں کی۔

پاکستان اور ہندوستان کی افواج روایتی طور پر مختلف تہواروں پر مٹھائی اور مبارک باد کا تبادلہ کرتی ہیں۔

رپورٹ میں ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایم ایف فاروقی کے حوالے سے بتایا کہ ہندوستان کی جانب سے عید کے سالانہ تہوار پر مبارکباد کے حوالے سے پیغام بھیجا گیا تھا مگر پاکستان کی جانب سے اس کا مثبت جواب نہیں آیا۔

ایم ایف فاروقی کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ عید پر مٹھائی دیتے ہیں مگر اس بار رینجرز نے یہ مٹھائی وصول نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سرحد پر امن و سکون کی فضاء برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے ہیں پاکستان اور ہندوستان کی فورسز کی جانب سے سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے گئے۔

پاکستان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہندوستانی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے سیالکوٹ کے چپرار سیکٹر میں 3افراد ہلاک اور 5 زخمی جبکہ لائن آف کنٹرول کے قریب راولا کوٹ کے نیزہ پیر سیکٹر میں ایک شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب 3 روز قبل ہندوستانی فورسز نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور تین دیگر شہری زخمی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ سرحد پر دونوں جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے باوجود قومی تہواروں پر مٹھائی اور مبارک باد کا تبادلہ متواتر دہرائی جانے والی ایک روایت ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان کے یوم جمہوریہ پر پاکستان کی جانب سے ہندوستانی فورسز سے سرحد پر جموں کشمیر سمیت تین مقامات پر مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 19, 2015 07:23am
- mithayee ley lo to kiya hoga ---na lo to kiiiiiiiiiiya ho ga?

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024