• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہندوستان امریکی اقتصادی امداد کا سب سے بڑا وصول کنندہ

شائع July 14, 2015
یو ایس ایڈ کے اعدادوشمار کے مطابق 66 برسوں کے دوران ہندوستان نے امریکا سے تقریباً 65.1 ارب ڈالرز کی امداد وصول کی۔ —. فائل فوٹو اے پی
یو ایس ایڈ کے اعدادوشمار کے مطابق 66 برسوں کے دوران ہندوستان نے امریکا سے تقریباً 65.1 ارب ڈالرز کی امداد وصول کی۔ —. فائل فوٹو اے پی

واشنگٹن: یو ایس ایڈ کے مرتبہ کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکا نے 1946ء سے 2012ء کی مدت کے دوران ہندوستان کو سب سے زیادہ اقتصادی امداد دی ہے۔

جبکہ اسرائیل کو اسی مدت کے دوران فوجی امداد کی سب سے زیادہ مقدار فراہم کی گئی۔

` `

امریکا نے 66 برسوں کی اس مدت کے دوران 199 ارب ڈالرز کی سب سے بڑی غیرملکی امداد فراہم کی۔

اس اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 1946ء سے 2012ء تک ہندوستان نے تقریباً 65.1 ارب ڈالرز کی اقتصادی امداد وصول کی۔

ہندوستان کے بعد اسرائیل کا نمبر ہے، جسے 65 ارب ڈالرز اقتصادی امداد کی مد میں دیے گئے۔

` `

اقتصادی امداد کی مد میں 44.4 ارب ڈالرز کی وصولی کے ساتھ پاکستان پانچ سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ اس مدت میں امریکا کی جانب سے کل 200 ملکوں اور خطوں کو اقتصادی امداد فراہم کی گئی۔

امریکا سے 1946ء سے 2012ء کی مدت کے دوران اقتصادی امداد وصول کرنے والے دس سرفہرست ممالک اور انہیں دی گئی امداد درج ذیل ہیں۔

1.... ہندوستان: 65.1 ارب ڈالرز

2.... اسرائیل: 65 ارب ڈالرز

3.... برطانیہ: 63.6 ارب ڈالرز

4.... مصر: 59.6 ارب ڈالرز

5.... پاکستان: 44.4 ارب ڈالرز

6.... ویتنام: 41 ارب ڈالرز

7.... عراق: 39.7 ارب ڈالرز

8.... جنوبی کوریا: 36.5 ارب ڈالرز

9.... جرمنی: 33.3 ارب ڈالرز

10.... فرانس: 31 ارب ڈالرز

ہندوستان کو دی گئی امریکی امداد مختلف شعبوں اور پروگراموں پر محیط ہے، جن میں بچوں بقا اور صحت، ترقیاتی امداد، ایچ آئی وی/ایڈز کے لیے اقدامات، نقل مکانی اور پناہ گزینوں کے لیے امداد، امداد برائے خوراک اور نارکوٹکس کنٹرول کے لیے امداد شامل ہیں۔

اس امداد کا بڑا حصہ یو ایس ایڈ کے مختلف پروگراموں کے لیے فراہم کی گئی (26 ارب ڈالرز) امداد پر مشتمل ہے۔

اسرائیل کو دی گئی 65 ارب ڈالرز کی اقتصادی امداد کا بڑا حصہ اس کے اقتصادی سپورٹ فنڈ اور سیکیورٹی سپورٹ امدادکے تحت دیا گیا، اور 56.5 ارب ڈالرز ان پروگراموں کے تحت فراہم کیے گئے۔

` `

اس کے مقابلے میں پاکستان کو اقتصادی امداد کی مد میں 44.4 ارب ڈالرز فراہم کیے گئے۔ ان میں سے 13.8 ارب ڈالرز یو ایس ایڈ کے پروگراموں کے لیے جبکہ 13.7 ارب ڈالرز اکنامک سپورٹ فنڈ اور سیکیورٹی سپورٹ امداد کی مد میں دیے گئے۔

اسرائل نے 1946ء سے 2012ء کی مدت کے دوران 134 ارب ڈالرز کی فوجی امداد حاصل کی۔

واضح رہے کہ امریکا سے فوجی امداد حاصل کرنے والے ملکوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ویتنام ہے اور اس کو ملنے والی امداد اسرائیل کو دی گئی امداد سے کہیں زیادہ کم ہے۔ ویتنام نےاسی مدت میں77.9 ارب ڈالرز کی فوجی امداد حاصل کی۔

امریکا سے 1946ء سے 2012ء کے عرصے کے دوران فوجی امداد حاصل کرنے والے دس سرفہرست ممالک۔

1.... اسرائیل: 134 ارب ڈالرز

2.... ویتنام: 77.9 ارب ڈالرز

3.... مصر: 62 ارب ڈالرز

4.... افغانستان: 48.3 ارب ڈالرز

5.... ترکی: 42.2 ارب ڈالرز

6.... جنوبی کوریا: 41.1 ارب ڈالرز

7.... فرانس: 33 ارب ڈالرز

8.... یونان: 29.5 ارب ڈالرز

9.... چین: 26.3 ارب ڈالرز

10.... عراق: 24.7 ارب ڈالرز

امریکا سے سب سے زیادہ فوجی امداد حاصل کرنے والے دس ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔ پاکستان نے اس عرصے کے دوران امریکا سے 12.9 ارب ڈالرز کی فوجی امداد وصول کی، اور اس کا نمبر فوجی امداد حاصل کرنے والے ملکوں میں بارہویں نمبر پر ہے۔

تاہم ہندوستان 193 ملکوں کی فہرست میں 47 ویں نمبر پر ہے، اس نے امریکا سے اس عرصے کے دوران 89 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی فوجی امداد حاصل کی۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کو امریکا سے ملنے والی فوجی امداد کا بڑا حصہ اس عرصے کے دوران موصول ہوا، جبکہ یہ عالمی طاقت 1980ء کی دہائی اور اس کے بعد 2001ء کے دوران افغانستان کی جنگ میں ملوث تھی۔

1999ء سے 2001ء کی مدت کے دوران پاکستان کو ملنے والی امریکا کی غیرفوجی امداد کا اوسط محض سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز سالانہ بنتا ہے۔ جبکہ گیارہ سال کی اس مدت کے دوران حاصل ہونے والی فوجی امداد محض 70 لاکھ ڈالر تھی۔

سب سے زیادہ مجموعی غیرملکی امداد حاصل کرنے والے ملکوں کی فہرست میں پاکستان 57.3 ارب ڈالرز کے ساتھ گیارہویں نمبر پر ہے۔

سب سے زیادہ مجموعی غیرملکی امداد حاصل کرنے والے دس سرفہرست ممالک۔

1.... اسرائیل: 199.5 ارب ڈالرز

2.... مصر: 121.6 ارب ڈالرز

3.... ویتنام: 118.9 ارب ڈالرز

4.... جنوبی کوریا: 77.6 ارب ڈالرز

5.... افغانستان: 76.9 ارب ڈالرز

6.... برطانیہ: 71.5 ارب ڈالرز

7.... ہندوستان: 66 ارب ڈالرز

8.... ترکی: 64.4 ارب ڈالرز

9.... عراق: 64.3 ارب ڈالرز

10.... فرانس: 64 ارب ڈالرز


انفو گرافکس: حفصہ چوہدری

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 14, 2015 10:33am
kitni kaamyab hey indian foreign policy

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024