• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

محمد انور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے سبکدوش

شائع July 12, 2015
ایم کیو ایم رہنم۔ تصویر ڈان نیوز اسکرین گریب
ایم کیو ایم رہنم۔ تصویر ڈان نیوز اسکرین گریب

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) نے خرابی صحت اور مسلسل علالت کے سبب اپنی جماعت کے سینئر رہنما محمد انور کو رابطہ کمیٹی سے سبکدوش کردیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس سینیئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں ہوا جس میں ذمہ داریاں پورے طریقہ نبھانے سے قاصر اراکین کو ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ دیگر سینئر اورفعال کارکنوں کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن محمد انور کو ان کی خرابی صحت اور مسلسل علالت کے سبب رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے سبکدوش کرتے ہوئے انہیں مکمل صحتیابی تک آرام ما مشورہ دیا گیا۔

رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ محمد انور ایم کیو ایم کے سینئر رکن ہیں جو کڑے اور کٹھن وقت میں محنت اور لگن سے کام کرتے رہے ہیں جس پرہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن کچھ عرصہ سے وہ ماضی کی نسبت تنظیمی کاموں میں زیادہ دلچسپی اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں۔

بیان کے مطابق انور متعدد امراض میں بھی مبتلا ہیں جس سے ان ی یادداشت بھی متاثر ہوئی ہے اور آئے دن انہیں مختلف طبی معائنوں کیلئے ڈاکٹروں کے پاس جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ اکثروبیشتر غیرحاضر رہتے ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس وقت ایم کیوایم ، اسٹیبلشمنٹ کے براہ راست سیاسی انتقام کا نشانہ بنی ہوئی ہے ایسے حالات میں رابطہ کمیٹی کے ایک ایک رکن نہ صرف ہمہ وقت موجود رہنا بلکہ بلکہ ذہنی وجسمانی طورپر مکمل صحت مند رہنا بھی ناگزیر ہے۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے مطابق اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے رابطہ کمیٹی نے محمد انور کو رابطہ کمیٹی کی رکنیت سمیت تمام ترتنظیمی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ صحت یاب ہوکر دوبارہ تحریک اور قوم کی خدمت کرسکیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024