• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پیپلزپارٹی کے سابق رکن اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل

شائع July 10, 2015
چوہدری طارق گجرکے ہمراہ گجرانوالہ سٹی کے جنرل سیکریٹری بابر مہر، چوہدری صدیق مہر اور دو درجن سے زائد حامی بھی موجود تھے—۔فائل فوٹو/ آئی این پی
چوہدری طارق گجرکے ہمراہ گجرانوالہ سٹی کے جنرل سیکریٹری بابر مہر، چوہدری صدیق مہر اور دو درجن سے زائد حامی بھی موجود تھے—۔فائل فوٹو/ آئی این پی

گجرانوالہ: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو اُس وقت شدید جھٹکے کا سامنا کرنا پڑا جب گجرانوالہ میں پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق گجر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

چوہدری طارق گجر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد کیا۔

ان کے ہمراہ گجرانوالہ سٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری بابر مہر، چوہدری صدیق مہر اور دو درجن سے زائد حامی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے نئے اراکین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انھیں اگلے عام انتخابات کے دوران قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس دیئے جائیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مبینہ طور پر چوہدری صدیق مہر کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96 کے لیے پارٹی ٹکٹ دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

محمد الطاف Jul 10, 2015 11:01am
یہ لوگ جب پیپلز پارٹی میں ہوتے ہیں تو " کرپٹ ، معاشرے کا ناسور ، واحب القتل ، نا اہل " اور نہ جانے کیا کیا ہوتے ہیں لیکن پیر سید عمران خان گیلانی کے ہاتھ پر بعیت کرتے ہی ایسے پاک صاف ہو جاتے ہیں ۔
sabir khattak Jul 10, 2015 09:24pm
اس وقت پاکستان کو عمران حان کی اشد ضرورت ہے
MUHAMMAD RIAZ Jul 10, 2015 10:50pm
WE LOVE IMRAN KHAN

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024