• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کرینہ کپور کا کیرئیر زوال پذیر؟

شائع July 9, 2015
سکرین گریب
سکرین گریب

بولی وڈ کی اداکارہ کرینہ کپور خان فلموں میں 'ہلکٹ جوانی' اور 'فیویکول' جیسے گانوں پر رقص کرنے کے بعد بولی وڈ کی آنے والی فلم 'برادرز' میں ایک اور گانے 'میرا نام میری' پر رقص کرتی نظر آئی ہیں۔

فلم 'برادرز' کے ہدایت کار کرن ملہوترا نے اس گانے کو آج ریلیز کیا جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

جہاں سب اس آئٹم سانگ کی پزیرائی میں مصروف ہیں وہیں کچھ ایسے بھی ہیں جن کو اس گانے میں کچھ خاص دلچسپی نہیں لگی۔

کرینہ کپور خان اپنے بولی وڈ کیرئیر میں فلموں میں کم اور آئٹم سانگز میں زیادہ نظر آتی ہیں، سلمان خان کی اگلی فلم 'بجرنگی بھائی جان' میں بھی کرینہ کپور صرف 15 سے 20 منٹ سکرین پر اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

کرینہ کپور نے اپنے کیرئیر میں کئی بہترین فلموں میں کام کیا ہے جن میں 'جب وی میٹ'، 'اوم کارہ'، اور 'چمبیلی' شامل ہیں، البتہ ایک لمبے عرصے سے صرف آئٹم سانگز کرتی نظر آرہی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

عائشہ بخش Jul 10, 2015 04:50pm
کرینہ کپور ایک اچھی آرٹسٹ ہیں۔ مجھے تو ان کے آج کل ناکام ہونے کہ وجہ کوئی نفسیاتی پرائم نظر آتی ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ اپنے فن پر توجہ نہیں دے پا رہی۔ میری تو نیک تمنے کرینہ کپور کے ساتھ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024