• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'شاہ رخ کو نہیں مجھے خوف زدہ ہونا چاہیے'

شائع July 9, 2015
فوٹو بشکریہ — لائو ان انڈیا
فوٹو بشکریہ — لائو ان انڈیا

بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی اور شاہ رخ خان کی فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہونے پر شاہ رخ خان کو نہیں، انہیں خوف زدہ ہونا چاہیے۔

بولی وڈ کے دو کامیاب اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کی اگلے سال عید پر ایک ساتھ فلمیں ریلیز ہوں گی جس میں شاہ رخ کی 'رئیس' اور سلمان کی 'سلطان' شامل ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارسلمان خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک شاہ رخ خان کی فلموں کے ساتھ اپنی دو فلمیں ریلیز کی ہیں جن میں 'جان من' 'ڈان' کے ساتھ اور 'سانوریا' 'اوم شانتی اوم' شامل ہیں، اور دونوں ہی بار شاہ رخ کی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوئی جس کی وجہ سے شاہ رخ کو نہیں انہیں خوف زدہ ہونا چاہیے۔

راہول ڈھولکیا کی ہدایت میں بننے والی فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے ساتھ نوازدین صدیقی اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

سلمان خان ہدایت کار ادیتیا چوپڑا کی فلم 'سلطان' کریں گے جس میں ان کی ساتھی اداکارہ کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

اس سال عید پر سلمان خان کی فلم 'بجرنگی بھائی جان' ریلیز ہوگی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کرینہ کپور اہم کردار کرتے نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024