• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'وار' شان کی سب سے بہترین فلم

شائع July 7, 2015
فوٹو بشکریہ — شان شاہد فیس بک
فوٹو بشکریہ — شان شاہد فیس بک

اداکار شان کے پرستاروں نےٹوئٹر پر ایک پولنگ کے دوران 'وار' کو ان کی سب سے بہترین فلم قرار دیا ہے۔

اداکار شان شاہد نے پاکستان کی متعدد فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انہوں نے اپنی فلموں میں ہر کردار بخوبی ادا کیا ہے پھر چاہے وہ دیہاتی کا کردار ہو، موسیقار کا، یا ملک کی بقاء کے لیے لڑنے والے کسی محافظ کا، ان کا ہر روپ پرستاروں کو بھا جاتا ہے۔

شان خود جاننا چاہتے تھے کہ ان کے مداحوں کی نظر میں بطور اداکار ان کی سب سے بہترین فلم کونسی ہے۔

شان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے اپنی تین سب سے بہترین فلموں کے بارے میں پوچھا۔

شان کے متعدد پرستاروں نے ان کی فلم 'وار' کو سب سے ہسندیدہ قرار دیا البتہ فلم 'خدا کے لیے' بھی ان کی بہترین فلم کے طور پر سامنے آئی۔ کچھ پرستاروں نے شان کی پرانی فلموں 'نکاح'، 'سنگم' اور 'بلندی' کو بھی ووٹ دیے۔

شان شاہد تقریباً 576 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور وہ بہت جلد حسن بلال کی فلم 'یلغار' اور 'وار 2' میں اداکاری کے فرائض انجام دیں گے۔ شان نے گزشتہ سال اپنی ایک ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے جس سے ان کے غیر ملکی پرستار بھی ان سے رابطے میں رہ سکیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

armaan Jul 08, 2015 10:20am
Thanks Dawn for promoting our own stars. Shan is better than any bollowood actor we are proud on him.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024