• KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:19pm
  • LHR: Maghrib 6:37pm Isha 8:04pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:15pm
  • KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:19pm
  • LHR: Maghrib 6:37pm Isha 8:04pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:15pm

ہاکی ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کو شکست

شائع July 5, 2015

اینٹورپ: ہاکی ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل میں میزبان بیلجیئم نے ہندوستان 4-0 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے اپنا روایتی جارحانہ انداز برقرار رکھا اور میچ کےآغاز سے ہی حاوی رہی اور ہندوستان کو کسی بھی موقع پر میچ میں واپسی کا موقع فراہم نہ کیا۔

بیلجیئم نے پہلے ہی کوارٹر میں دو گول کر کے ہندوستان کو دباؤ میں لے لیا جس کے بعد مہمان ٹیم حریف کھلاڑیوں کے رحم و کرم پر نظر آئی۔

میچ کے دوسرے کوارٹر میں کوئی گول اسکور نہیں ہوا لیکن بیلجیئم نے تیسرے کوارٹر میں اپنی برتری کو بڑھانے کے بعد چوتھے کوارٹر میں ایک اور گول داغ کر ہندوستانی ٹیم کی شکست پر مہر ثبت کردی۔

بیلجیئم کی جانب سے ٹین گوائے نے ایک جبکہ فلورینٹ وین اوبیل نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی بیلجیئم کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جکہ ناکام ہندوستانی ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2025
کارٹون : 23 اپریل 2025