• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کپل شرما کا شو 'عارضی طور پر بند'

شائع July 3, 2015
فوٹو بشکریہ — Deccan Chronicle
فوٹو بشکریہ — Deccan Chronicle

ہندوستان کا مقبول مزاحیہ شو 'کامیڈی نائٹس ود کپل' بہت جلد کچھ عرصے کے لیے بند ہونے جارہا ہے جس کی وجہ اس کے میزبان کپل شرما کی ناساز طبیعت ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کپل شرما کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور ان کے شو کی آخری قسط بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے ساتھ جلد ہی آن ائیر ہوگی، جس کی بارے میں کپل شرما نے ٹویٹ بھی کیا ہے۔

اس شو کی شروعات 2013 میں ہوئی تھی جس کے بعد بولی وڈ کی متعدد بڑی شخصیات نے اس شو میں شرکت کی۔

انڈیا کے اداکاروں کے ساتھ ساتھ کپل شرما نے اپنے شو میں متعدد پاکستانی شخصیات کو بھی دعوت دی جن میں وسیم اکرم، شعیب اختر، فواد خان، علی ظفر اور عاطف اسلم شامل ہیں۔

کپل شرما کا مزاحیہ شو صرف ہندوستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں بھی کافی مقبول ہے، اس شو میں بولی وڈ کے بڑے اداکاروں نے بھی شرکت کی ہے جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

کپل شرما اپنے مقبول شو کو کچھ عرصے کے لیے بند کر رہے ہیں البتہ وہ بہت جلد وہ امریکا اور کینیڈا میں روانہ ہوں گے جہاں ان کے شو منعقد ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024