شاہد کپور کی شادی کی 5 خاص باتیں
شاہد کپور کی شادی کی خبریں ایک عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہی ہیں اور انڈین میڈیا کے مطابق بولی وڈ کے اداکاراور ان کی منگیتر میرا راجپوت اس جولائی میں شادئ کر رہے ہیں۔
شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی کی تقریب 7 جولائی منگل کو دہلی میں منعقد کی جائے گی، ان کے شادی کے کارڈ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاہد اپنی شادی کافی سٹائل سے کریں گے۔
فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف |
شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی کی 5 خاص ایسی باتیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہوں گے۔
شاہد کپور کی شادی کا اہتمام ان کے والد نے کیا ہے
شاہد کپور کے والد اداکار پنکج کپور نے پوری شادی کا اہتمام کیا ہے اور سب سے دلچسپ بات تو یہ ہے کہ میرا راجپوت پنکج کپور کی پسند ہیں۔
شاہد کی تینوں مائیں شادی میں شرکت کریں گی
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شاہد کپور کی تینوں مائیں ان کی شادی میں شرکت کریں گی جن میں ان کی سگی والدہ نیلما عازم اور دو سوتیلی مائیں وندانا سنجنی اور سپریا باٹھک شامل ہیں۔
شاہر اور میرا کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق شاہر کپور 34 برس کے ہیں جب کہ میرا 21 برس کی ہیں، عمر کے اتنے فرق کے باوجود دونوں کی جوڑی بہت اچھی نظر آتی ہیں۔
شاہد کپور کی تمام سابقہ گرل فرینڈز کو شادی کی دعوت دی گئی ہے۔
اداکارہ کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا شوہد کپور کی سابقہ گرل فرینڈز کی فہرست میں سب سے اوپرہیں اور شاہد کی شادی کی دعوت نامہ بھی سب سے پہلے کرینہ کپور کو دیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا، ودیا بالن، اور سوناکشی سنہا بھی شاہد کپور کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔
شاہد نے اپنی بیچلز پارٹی منسوخ کردی ہے اور شادی کے بعد بھی کہیں سیر و تفریح کا منصوبہ نہیں کیا۔
خبروں کے مطابق شاہد کپور کے دوستوں نے ان کے لیے شادی سے پہلے یونان میں پکنک کا منصوبہ بنایا تھا البتہ کام کی وجہ سے شاہد نے اس کو منسوخ کردیا اور شاہد نے اپنی شادی کے بعد میرا کے ساتھ کہیں گھومنے کا منصوبہ بھی نہیں بنایا ہے۔